Romantic Novels Web Special Novels

Wehshat E Awargi Novel By Hayat Khan Episode Last CUM

ساڑھے گیارہ بجے وہ کیان کی گاڑی لیے گھر سے نکلی تھی۔ گنگناتے ہوۓ وہ موسم سے بھی لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اولیمپیا جانے سے پہلے وہ قبرستان آئی تھی۔ گاڑی سائیڈ پر روکتے وہ اتر کر اندر چلی گئی تھی۔ سیاہ لمبا سا کوٹ، سر پر ٹوپی اور چہرے پر ماسک لگاۓ وہ کافی مختلف لگ رہی تھی۔ اسکے اندر جاتے ہی ایک شخص نے فون کان سے لگایا تھا۔”میم کیان ابراہم کی گاڑی قبرستان کے سامنے رکی ہے۔ وہ بالکل اکیلا ہے۔”گڈ۔ اپنا کام پورا کرو۔فون سے کسی عورت کی آواز سنائی دی تھی۔ وہ آدمی یہاں وہاں دیکھتا گاڑی کے قریب آیا تھا۔ گاڑی لاکڈ نہ تھی۔ دروازہ کھولتے وہ اس میں بیٹھا تھا۔دُرِ شہوار بکے لیے ارینہ کی قبر کے پاس کھڑی تھی۔ اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ بکے اس کے پاس رکھتے وہ وہیں بیٹھ گئی تھی۔”کیان بہت ہی پیارا انسان ہے ارینہ۔ وہ بہت سی خوشیاں ڈیزرو کرتا ہے۔ میں ہمیشہ پوری کوشش کروں گی کہ وہ خوش رہے۔ تمہاری یادوں کے ساتھ ساتھ میری خواہش ہے کہ وہ دل میں دُرِ شہوار کی محبت کو بھی جگہ دے۔”وہ وہاں سے اٹھ آئی تھی۔ باہر نکلتے اسکے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ اسے اب کیان سے ملنے جانا تھا۔ گاڑی میں بیٹھتے اس نے ایک الوداعی نظر گیٹ پر ڈالی تھی۔دوسری جانب اپنی باس کو ڈن کا میسیج کرتے اس شخص کے چہرے پر پراسرار مسکراہٹ تھی۔ اسکے وہاں سے ہٹنے کے کچھ ہی دیر بعد دُرِ شہوار گاڑی میں آ کر بیٹھی تھی۔ یہاں بیٹھے اسے کافی دیر ہو گئی تھی مگر وہ پرسکون تھی ارینہ سے اسکی دوستی عجیب تھی۔ دوسری جانب کیان منتظر نظروں سے یہاں وہاں دیکھ رہا تھا۔ دُرِ شہوار اب تک نہ پہنچی تھی۔ اسکا نام پکارا گیا تھا۔”پیٹر دُرِ شہوار کا پتا کرو وہ کہاں پر ہے۔”کوٹ کے بٹن بند کرتا وہ اسٹیج پر چلا گیا۔ جبکہ پیٹر فون لیے باہر کی جانب بڑھا۔دُرِ شہوار برج سے گزر رہی تھی۔ اس نے گاڑی روک کر ادھر اترنا چاہا۔ مگر گاڑی کی اسپیڈ کم نہ ہو رہی تھی۔ دُرِ شہوار ٹھٹھکی تھی۔ اس نے دوبارہ اسپیڈ کم کرنے کی کوشش کی مگر کار کی بریکس فیل تھیں۔ اسے سمجھ ہی نہ آیا کہ اچانک ہوا کیا ہے۔ گاڑی تیزی سے برج سے گزر رہی تھی۔ دُرِ شہوار کو اپنی موت نظر آ رہی تھی۔ یکا یک ہی اسکا فون بجا تھا۔فون کان سے لگاتے وہ گاڑی سنبھالنے کی کوشش میں تھی۔”ہیلو میم آپ کہاں ہیں؟”پیٹر کیان کہاں ہے؟ گاڑی کی بریکس فیل ہو گئی ہیں۔ پلیز کیان کو بلاؤ۔وہ رو رہی تھی۔ پیٹر تو یہ سن کر ہی پریشان ہو گیا تھا۔”میم آپ پریشان نہ ہوں آپ مجھے لائیو لوکیشن بھیجیں۔”دُرِ شہوار نے بمشکل فون پکڑتے اسے لوکیشن بھیجی۔ پیٹر نے فوراََ گارڈز کو متحرک کیا تھا۔ وہ برج پر تھی۔پیٹر فون کان سے لگاۓ ہوۓ ہی اندر بھاگا تھا۔ کیان جو کوئی بات کر رہا تھا پیٹر کے چہرے پر نظر پڑتے ہی اس نے خاموش نظروں سے اسکی جانب دیکھا۔ پیٹر نے نفی میں سر ہلایا۔ کیان کو کھڑے رہنا دشوار لگا تھا۔ وہ بات ادھوری چھوڑتے اسٹیج سے اترنے لگا۔ اسے دیکھ سبھی اپنی جگہ سے کھڑے ہوۓ تھے۔ وہ باہر نکل رہا تھا مگر میڈیا کے راستے میں آ جانے سے وہ غصے کی شدت سے چلایا۔”ڈیم اِٹ ہٹو میرے راستے سے۔”اسے غصے سے بپھرا دیکھ لوگ فوراََ سائیڈ پر ہوۓ تھے۔ کیان بھاگتا ہوا گاڑی میں جا بیٹھا۔ پیٹر نے فون اسے تھمایا۔”دُرِ شہوار۔۔”ایلفا۔۔۔دُرِ شہوار اسکی آواز سنتے اور شدت سے رونے لگی تھی۔”پلیز سیو می۔”وہ رو رہی تھی کیان نے بے بسی نے آنکھیں بند کی تھیں۔”آئی ول سیو یو مائی لیڈی، آئی ول سیو یو۔”وہ اس سے ذیادہ خود کو یقین دلا رہا تھا۔ کیان کے اچانک جانے کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ جبکہ نیوز پر کیان کی موت کی خبر کی منتظر لِینا غصے سے پاگل ہوئی تھی۔”نہیں کیان نہیں۔ تم یہاں نہیں ہو سکتے۔ تمہیں تو اس گاڑی میں ہونا تھا۔”اس نے ریموٹ اسکرین پر دے مارا۔ کیان کی ہڑبڑاہٹ دیکھ اس میں کوئی شک نہ رہا تھا کہ گاڑی میں دُرِ شہوار تھی۔ وہ اب فون پر چلا رہی تھی۔”تم بیوقوف، ناکارہ انسان۔ اس گاڑی میں ایشیئن سنگر تھی۔ وہ میری ہے اسے کچھ ہوا تو میں تمہارے پورے خاندان کو قتل کر دوں گی۔”اپنے بال نوچتے وہ پاگل پن کی حدوں کو چھو رہی تھی۔پیٹر مسلسل اسکی لوکیشن دیکھتا ڈرائیور کو تیز چلانے کا کہہ رہا تھا۔ کیان دُرِ شہوار کو شانت رہنے کا کہہ رہا تھا مگر وہ مسلسل رو رہی تھی۔ تبھی وہ بالکل شانت ہوئی تھی۔”ایلفا۔۔۔ تم نے کہا تھا نہ جس دن میں ارینہ کو دی گئی موت کے جیسی سچویشن میں پہنچی تو تم مجھے نہیں بچاؤ گے بلکہ تماشا دیکھو گے۔”کیان کی آںکھ سے آنسو بہا تھا۔”میں نے سب غلط کہا تھا سب جھوٹ تھا۔ تم مجھے چھوڑ کر نہیں جا سکتی ہو۔”تم رو کیوں رہے ہو۔ تم پلیز مت رو میں نے آج ہی تو ارینہ سے وعدہ کیا تھا کہ تمہیں بہت خوشیاں دوں گی۔ تم رو نہیں سکتے۔”میں کبھی نہیں روؤں گا دُرِ شہوار پلیز مجھے چھوڑ کر مت جانا۔”وہ بھرا پرا مرد بچوں کی طرح رو رہا تھا۔ تبھی ایک دھماکے کی آواز آئی تھی۔”دُرِ شہوار۔۔۔”وہ چلایا تھا۔ ڈرائیور نے گاڑی کی اسپیڈ کم کرنے کی کوشش کی تھی مگر پیٹر نے اسے اور تیز چلانے کا کہا تھا۔ کیان پاگل ہو رہا تھا۔ وہ بار بار فون پر اسے آوازیں دے رہا مگر دوسری جانب مکمل خاموشی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on