Uncategorized

20s Loves by Zoya Khan Zoshis Episode 5

“انعم میں سوچ رہا تھا ابا ٹھیک کہہ رہے ہیں تمھارے اس ناکارہ بیٹے کو کوئی لڑکی دے گا بھی نہیں یشل اچھی بچی ہے مجھے تو یہ رشتہ ٹھیک لگ رہا ہے۔۔ “
رات کا وقت تھا اسماعیل صاحب بیڈ دراز تھے۔۔۔
“پر مجھے یہ رشتہ کسی بھی حال میں منظور نہیں ہے۔۔؟ ” انعم بیگم صاف انکار کر رہی تھیں۔۔
“پر کیوں؟ یشل تو تمھاری لاڈلی رہی ہے۔۔ ” وہ حیران کن تاثرات لیے بولے۔۔
“میں ابھی بھی اس بات سے انکاری نہیں ہوں یشل میری لاڈلی ہی ہے پر بیٹی کی صورت میں، بہو کے لیے مجھے وہ قبول نہیں ہے۔۔ ” اسماعیل صاحب اُن کی بات سمجھ نہ سکے تھے کہ وہ آخر کہنا کیا چاہتی ہیں۔
“آپ ہی بتاںٔیں وہ کوئی گھر کا کام نہیں کرتی بہت ضدی بھی ہے اور اُس کے خواب اتنے بڑے ہیں میرا بیٹا تو ساری زندگی یشل کے لیے لگا دے جب بھی اُس کو وہ خوشیاں نہیں دے سکے گاجو وہ چاہتی ہے۔۔ ” اب وہ بیڈ پر لیٹنے لگی تھیں۔۔
“مجھے ایک ایسی بہو چاہیے جو گھر سنبھال لے جو سمجھدار ہو جو میرے بیٹے کو سنبھال لے۔۔ ” انعم بیگم نے کہا۔۔
“ہاں ٹھیک کہہ رہی ہو تم کل بات کرتے ہیں ابا سے۔۔” وہ آنکھیں موند گئے تھے۔۔
دوسری طرف یوسف صاحب اور شاہین بیگم بھی اس بات پر زیر بحث تھے۔۔۔
“میں سوچ رہا ہوں اس رشتے کا پہلے ہمارے زہن میں کیوں نہیں آیا؟ یشل کے لیے حنظلہ ٹھیک رہے گا ویسے بھی ہماری لڑکی کو کچھ آتا نہیں گھر کے کام وغیرہ میں بالکل زیرو ہے اس کی شادی اپنوں میں ہوگی تو یشل کے لیے آسانی رہے گی میں تو کل اس رشتے کے لیے ہاں کر دونگا۔ ” یوسف صاحب دوکان کا حساب کتاب کررہے تھے۔۔
“نہیں۔۔۔ حنظلہ کے پاس کوئی ڈھنکہ کام نہیں ہے وہ کیسے خوش رکھے گا ہماری یشل کو۔ میں اس رشتے سے راضی نہیں ہو۔۔ ” شاہین بیگم یشل کو اچھے سے جانتی تھیں وہ کبھی اس رشتے کے لیے راضی نہیں ہوتی جبھی وہ انکار کر رہی تھیں۔۔۔
“تم یہ مت سوچو، یہ سب کچھ ہے ابا کا اور بھاںٔی کے حصے میں جو کچھ ہے وہ حنظلہ کو تو ملنا پھر ابھی تو وہ پڑھ رہا ہے اپنی دوکان پر ہی بیٹھےگا۔۔ ” یوسف صاحب کو یہ رشتہ کرنا بالکل ٹھیک لگ رہا تھا۔
“یشل کبھی نہیں مانے گی ۔ ” وہ خدشہ ظاہر کر رہی تھیں۔۔
“صبح ہی پتا لگے گا کیا ہوتا ہے ابھی تو سوتے ہیں۔۔ ” کمرے کی لاںٔٹ بند کرتے وہ نیند کی آغوش میں چلی گئی تھیں۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on