یشل بیڈ پر اوندھے منہ لیٹی تھی جب موبائل کی ٹون پر سیدھی ہوںٔی اور موبائل اُٹھا کر دیکھا تو کوئی ای میل آںٔی تھی جسے دیکھتے ہی وہ خوشی سے بیڈ پر اوچھل پڑی تھی۔۔۔
“کونسا طوفان آگیا ہے جو یوں اوچھل رہی ہو۔۔ “؟ تعبیر نے پوچھا ۔۔
تعبیر آج میں اتنا خوش ہوں یہ دیکھو فیشن انڈسٹری والوں نے مجھے سلیکٹ کر لیا ہے ۔۔ ” وہ بیڈ سے چھلانگ لگاتی تعبیر کے پاس گئی تھی۔۔
“یہ کیا ہے تم اب ماڈلنگ کرو گی؟ ” تعبیر صدمے میں تھی پہلے راحیل والی بات اور اب یہ ماڈلنگ۔۔
“ہاں دیکھو نہ کچھ زیادہ نہیں کرنا بس اچھے کپڑے پہن کر چلنا ہوگا اور پھر ڈھیر سارے پیسے ہاتھ میں۔۔ “اُس کی ہیزل گرین آنکھیں چمک رہی تھیں۔۔۔۔
” اس کی اجازت تمہیں ماموں دے دیں گے۔؟ ” تعبیر حقیقت کا آںٔینہ دیکھا رہا تھی۔۔۔
“اوفو تعبیر تم بھی نہ اچھا خاصا خواب توڑ دیا گھر والوں کو بتاںٔیں گا کون؟ میں تو بتاؤنگی نہیں اور تم تو اس بارے میں کچھ جانتی ہی نہیں نہ۔۔؟ ” یشل نے ہنستے ہوئے کہا تھا۔
“اوکے میں نہیں بتاؤنگی لیکن یشل میں تمھارے ساتھ نہیں ہوں جو تم کر رہی ہو غلط ہو یا صیح اس کی ذمداری تمھاری ہی ہے۔۔ ” تعبیر نے کندھے اُچکاںٔے تھے۔۔
“یشل سو جاؤ اب۔ ” تعبیر نے لاںٔٹ بند کرتے ہوئے کہا تھا پر یشل ویسے ہی لیٹے کُھلی آنکھوں سے خواب دیکھ رہی تھی۔۔ پھر وہ اُٹھ کر الماری سے ایک کوٹ نکالتی اپنے عنابی لبو پر لال لیپسٹک لگا کر ماڈل کی طرح واک کر نے لگی تھی۔۔
“دیکھو تعبیر میں ٹھیک سے تو کر رہی ہوں۔؟ ” تعبیر نے چہرے سے چادر ہٹاںٔی تھی پھر سامنے یشل کو ایسے دیکھ سر پر ہاتھ مارا تھا۔۔
یشل تم تو ہو ہی اتنی پیاری بہت اچھی لگ رہی ہو اب خود بھی سو جاؤ اور مجھے بھی سونے دوو۔ ” تعبیر نے واپس چادر منہ پر ڈال لی تھی۔۔
” بڑے خواب آنکھوں سے نیند چھین لیتے ہیں۔۔ “‘یشل کوٹ کو واپس الماری میں رکھ رہی تھی ۔۔
” اور ان بڑے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے چُنے گئے غلط راستے پیرو تلے زمین کھینچ لیتے ہیں۔۔ ” تعبیر کی بات پر یشل سوچ میں پڑ گئی تھی۔۔
20s Loves by Zoya Khan Zoshis Episode 5
