وہ بتاںٔی گئی جگہ پر پہنچ گئی تھی یہاں اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر اُسے گھبراہٹ ہورہی تھی۔ یہاں آکر اُسے پتا لگا تھا کہ صرف برینڈ شوٹ کے لیے اُسے منتخب کیا گیا ہے وہ ابھی مُکمل عبایا میں تھی۔۔
“جی میم یہ ڈریسس ہیں جو آپ کو شوٹ کے لیے پہنے ہیں تو آپ ریڈی ہوجاںٔے۔۔ ” ایک لڑکی آںٔی تھی جو شوٹ اسکٹ پہنے ہوئے تھی۔۔
“یشل اُس کی بات پر عمل کرتی چینجینگ روم سے ڈریس بدل کر آگںٔی تھی۔۔۔ وہ بار بار خود کو شیشے میں دیکھ رہی تھی برینڈیڈ کپڑے تو ہمیشہ بس دور سے ہی اُس نے دیکھے تھے آج جب وہ یہ سوٹ پہن کر کھڑی تھی جو ہلکے گلابی رنگ کی نیچے تک آتی قمیض تھی جس پر ہلکا کام ہوا تھا ۔۔
“سوٹ تو بہت پیارا ہے پر اس کا گلا کچھ گہرا لگ رہا ہے تعبیر مجھے ایسے دیکھتی تو کتنا خوش ہوتی پر اسکا ڈوپتہ کہا ہے۔۔؟ ” وہ خود سے مخاطب تھی نظر دوڑا کر اُس کو ڈوپتا مل گیا تھا۔۔ پھر ایک لڑکے ساتھ وہی اسکٹ والی لڑکی آںٔی تھی۔ یشل نے لڑکے کو دیکھ اپنا ڈوپتا سر پر رکھ لیا تھا یہ عمل غیر اردی تھا۔۔
” میم اپ یہاں چیئر پہ بیٹھ جائیں یہ اپ کا میک اپ کر دیں گے اور پھر اپ نے یہی کرنا ہے جب ایک ڈریس کا شوٹ مکمل ہو جائے تو پھر اپ نے ڈریس چینج کر کے میک اپ وکی سے ٹھیک کروا لینا ہے اور کسی چیز کی ضرورت پڑے تو مجھے بلا لے گیا۔ ۔ ” یشل انکھیں پھاڑے اس لڑکے کو دیکھ رہی تھی جو لڑکا کم لڑکی زیادہ لگ رہا تھا۔
” لیکن میں کسی لڑکے سے میک اپ نہیں کرواؤں گی اپ کسی لڑکی کو بھیجتے ہیں یشل نے صاف انکار کیا تھا۔ “
” دیکھیں میم انڈسٹری میں تو ایسے ہی ہوتا ہے یہاں لڑکا لڑکی ایک برابر ہوتے ہیں یہ بہت اچھا میک اپ آرٹسٹ ہے اپ بے فکر ہو کر اسے اپنا میک اپ کروائیں اور اگر اپ کو زیادہ مسئلہ ہے تو اپ جا سکتے ہیں گھر وہ اسکٹ والی لڑکی اسے کہتے ہی وہاں سے چلی گئی تھی یشل نے باقی سب لڑکیوں کو دیکھا تھا جو ایسے ہی میک اپ کروا رہی تھی پھر وہ چیئر پہ بیٹھ گئی تھی تھوڑی دیر میں میک اپ کر کر وہ باہر ائی تھی وہاں پر اس کا شوٹ شروع ہوا تھا میگزیز اور ٹی وی وغیرہ میں دیکھ کر اس نے وہ پوز وغیرہ تو اب سیکھے ہوئے تھے پھر جیسے جیسے وہ لوگ کہتے گئے وہ اس طرح پوز دیتی پکچرز بنواتی رہے ایک کے بعد ایک کپڑے تبدیل کر کے اس کی تصویر کھینچی جا رہی تھی شروع میں اسے عجیب لگ رہا تھا لیکن وہ خود کو کمپرومائز کرتی شوٹ مکمل کروا چکی تھی جب وہ وہاں سےعبایا پہن کر نکلنے لگی تو وہی اسکٹ والی لڑکی جس کا نام روزی تھا اُس نے آواز لگاںٗی۔۔
“یہ کنٹریکٹ پیپر ساںٔن کر دو ہماری اونر کو تمھارا اسٹاںٔل بہت پسند آیا ہے وہ کہہ رہی ہیں تمہیں پرسنل اپنی برینڈ کی ماڈل بنانا چاہتی ہیں۔ ” روزی کی دی ہوئی خوشخبری پر یشل کا دل زورو سے ڈھڑک رہا تھا اتنی جلدی اُسے یہ کام مل جائے گا اُس نے سوچا بھی نہیں تھا اب اُس کے پاؤں درد کر رہا تھا۔۔ بنا دیکھے وہ کنٹریکٹ پیپر ساںٔن کر چُکی تھی آج کا دن اُس کا بہت اچھا گُزرا تھا پر کل برباد ہونے والا تھا۔۔