وہ دلہن بنے بیٹھی تھی اس نے آج اپنی پسند کا ڈیزائنر مہنگا ترین لہنگا جو کہ لال رنگ کا تھا زیب تن کیا ہوا تھا اس کے ہر ایک چیز چوڑیاں سب کچھ برینڈڈ اور مہنگی تھی یہاں تک کہ آج اس نے میک اپ بھی مشہور آرٹسٹ سے کروایا تھا یہ وہ سب کچھ خواب تھے جو وہ بچپن سے دیکھتے آئی تھی وہ یہی تو چاہتی تھی کہ وہ اپنی شادی پر برانڈڈ چیزیں پہن سکے وہ ایسے لڑکے سے شادی کر سکے جس کے پاس بہت پیسہ ہو جو اسے وہ سب کچھ خوشیاں لا دے جس کے لیے وہ اب تک ترس رہی تھی اس نے یہ سب ایک ایک چیز راحیل کے ساتھ جا کر خود خریدی تھی مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ جب یہ دن آئے گا تو اس کے پاس سب کچھ ہوگا ہر وہ برانڈڈ چیز جس کی خواہش ہو بچپن سے کرتی آئی تھی لیکن اگر نہیں ہوگا تو اپنوں کا ساتھ نہیں ہوگا اور وہ ایک شخص جو اس کا ہونے والا شوہر تھا وہ نہیں ہوگا جس سے اس نے محبت کی تھی۔ ۔ ” وہ براںٔڈل روم میں بیٹھی تھی ہال میں سارے مہمان جمع تھے سب بارات کے آنے کا ویٹ کر رہے تھے یشل گھبراہٹ میں ادھر ادھر کے چکر لگا رہی تھی وہ بار بار راحیل کا فون ملا رہی تھی لیکن اس کا نمبر بند جا رہا تھا اس نے یشل کو انسٹاگرام فیس بک ہر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بلاک کر دیا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔ ۔ ” یشل خود کو سنبھالو ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا جیسا تم سوچ رہی ہو راحیل آجائے گا وہ اتنا بڑا دھوکا نہیں دے سکتا۔ ۔ ” وہ بڑے سے شیشے میں اپنا سجا سورا روپ دیکھتے اس سے مخاطب تھے دل بھرا پڑا تھا۔ ۔ ” چاچو ادھر آئیں آپ سے ایک ضروری بات کرنی ہے حنظلہ یوسف صاحب کو ایک سائیڈ پر لے آیا تھا ان کے ہمراہ اسماعیل صاحب بھی آئے تھے۔ ۔ ” حنظلہ لہ تم نے کال کی پتہ کیا کہ راحیل اور اس کے گھر والے کب تک آرہے ہیں اب تو بہت دیر ہو گئی ہے کتنے نااہل لوگ ہیں وقت کی کوئی قدر ہی نہیں۔۔ ”
20s Loves by Zoya Khan Zoshis Episode 9
![](https://classicurdumaterial.com/wp-content/uploads/2025/02/FB_IMG_1738145111320-720x700.jpg)