Uncategorized

Antal Habibi-ul-Qalb by Rameen khan Episode 1 Classic Novel Saga Online Reading

فضاء میں چڑیوں کی چہچہاہٹ اور آسمان پر پھوٹتی روشنی کی کرن یہ سب اِس وقت کتنا بھلا اور دل کو چھو جانے والا احساس تھا اِیسے میں ایک وجود جو اپنے گھر کے صحن بیٹھا بہت محویت سے یہ سب دیکھ اور محسوس کر رہا تھا کہ اچانک سے ایک آواز نے اِس کی محویت میں خلل ڈالا تھا
باجی تم اِس وقت یہاں بیٹھی کیا کر رہی ہو وہ اِس کا سات سالا چھوٹا بھائی تھا جو اپنی بہن کی محویت نوٹ کرتا اِس کے پاس آبیٹھا تھا وہ اپنے بھائی کے آنکھوں میں دیکھتی اِس کی معصومیت محسوس کرتی کہتی ہے کچھ نہیں بس اللہ کی خوبصورت حمدوثنا دیکھ اور سُن رہی تھی یہ بتاؤ تم اتنے جلدی کیوں اُٹھ گئے بس آنکھ کھل گئی اسکول کے لئیے تیار بھی تو ہونا ہے اب آپ کو مجھے اٹھانا نہیں پڑیگا معصومیت سے کہتا وہ اِسے بہت پیارا لگا تھا۔
ماہ رُخ او  ماہ رُخ کہاں ہے بھئی اماں کی آواز نے دونوں بہن بھائی کے درمیان خلل ڈالا 
جی اماں اسد فوراً دوڑتا ہوا اپنی ماں کے پاس جا پہنچا ارے تو بھی یہی بیٹھا تھا ماہ رُخ بھی اُٹھ کر اِنکے قریب آگئی کیونکہ اب اماں کے ساتھ کچن میں ناشتے کی تیاری جو کرنی تھی۔
میری پیاری اماں کیا ہوا ہم دونوں بھائی بہن اُٹھ تو گئیں ہیں آپ غصے میں کیوں ہیں اماں کے شانے سے لگے ماہ رُخ نے پوچھا ۔
ارے نہیں بھئ غصہ کہاں ہوں وہ تو تمہارے ابا کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی انہیں کہ رہی ہوں آج فیکڑی نہ جائے پر میری سنتے ہی کہاں ہیں اور وہ دونوں مہارانیاں ابھی تک پڑی سو رہی ہونگی۔
اماں میری پیاری اماں آپ پریشان نہ ہوں میں ابا کو بھی دیکھتی ہوں اور اُنہیں بھی اُٹھاتی ہوں۔
ابا آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اماں بتا رہی تھی 
ارے کچھ نہیں بیٹا رات نیند ٹھیک سے پوری نہیں ہو سکی سر میں درد تھا شائد اِس لئیے تمہاری اماں خوامخواہ پریشان ہو رہی ہیں تم جاؤ ہاسپٹل جانے کی تیاری کرو جی ابا۔
اب ماہ رُخ کا رُخ کچن کی طرف تھا ناشتے کی تیاری جو کرنی تھی۔
بھئی مجھے تو ناشتے میں انڈے پراٹھے کا رول بنا دو آپی میں لیٹ ہو رہی ہو یہ فرح حیات تھی جو یونیورسٹی جانے کیلیئے تیار بس ناشتہ لینے آئی تھی ۔
ہاں ہاں تمہارے ابا نے تو فیکڑیاں لگائی ہے نا کہ مہارانی صاحبہ فرمائش کرے اور ہم انہیں پیش کر دیں اماں کی آواز سُن کر فرح تو اُچھل ہی گئی اُسے کیا پتا تھا آج اماں بھی آپی کے ساتھ موجود ہونگی اماں آج تو انڈا پراٹھا کھالینے دیں کیوں بھئی آج کونسا ایسا خاص دن ہے ؟
اماں مجھے لیٹ ہورہا ہے 
ہاں تو جلدی اُٹھا کرو نا نواب صاحبہ
فرح نے خاموشی میں ہی عافیت جانی اور ماہ رُخ چپ چاپ اپنی مسکان چھپاتے ناشتہ بنانے میں مصروف رہی۔

        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,