رات کی گہری تاریکی نے چاروں اطراف وحشت سی پھیلا رکھی تھی..اس گہرے سناٹے میں گونجتی کتوں کے بھونکنے کی آوازیں ماحول کو بے حد پراسرار بنارہی تھیں…دسمبر کی یخ بستہ موسم میں جہاں لوگ اپنے اپنے بستروں میں دبکے پڑے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے وہیں اندرونی گلیوں سے گزرتا خواجہ سراؤں کا گروہ چھم چھم کرتے بھڑکیلے لباس زیب تن کئے کسی تقریب سے واپسی پر تھکن سے چور وجود لئے سڑک کی جانب رواں دواں تھے..کہ اچانک اس رات کی گہری خاموشی میں گاڑی کے بریک لگنے سے ٹائروں کی آواز پورے فضا میں گونج اٹھی تھی اس گاڑی میں سے ایک شخص عجلت میں اترتا ہاتھوں میں پکڑی چیز کو بے دردی سے کچرے ڈھیر پر پھینک چکا تھا.. اور بنا وقت ضاںٔع کئے وہ وہاں سے جانے کے لئے مڑا لیکن گاڑی سے اترتی روتی بلکتی عورت کے وجود کو بے دردی سے گاڑی کے اندر دکھیلتا خود جلدی سے اندر بیٹھ کر گاڑی کا دروازہ بند کر گیا اور پھر گاڑی تیز رفتار سے چلتی اپنے پیچھے ڈھیر سارا دھواں چھوڑ کر نظروں سے کہیں دور اوجھل ہوگئی…::::::::::::::::::::::::::::::::::::