Secret Agent Based

Aatish Novel By Anmol Khan Episode 1 Online reading Classic Novel Saga

دروازے پر مسلسل ہوتی دستک نے ریشماں بی کے آرام میں خلل ڈالا تو وہ دو انگلیوں سے آنکھیں مسلتی پلنگ سے پاوں نیچے اتار کر پیروں میں چپلیں اڑستی دروازے کی جانب قدم بڑھا گئیں..انہوں نے دروازہ کھولا اور ساںٔیڈ پر کھڑی ہوکر خواجہ سراؤں کو اندر آنے کا رستہ دیا..سب کے اندر آنے پر ان کی نگاہ چمکیلی پر پڑی جس کے گود میں نومولود بچہ آنکھیں موندے اس کی نرم گرم آغوش میں میٹھی نیند سورہا تھا..چمکیلی ریشماں بی کے نگاہوں کا ارتکاز خود پر مرکوز پا کر نظریں جھکا گئی کیونکہ وہ ریشماں بی کے سخت مزاج سے خوب واقف تھی..یہ بچہ کس کا اٹھا لاںٔی ہو تم..ریشماں بی کے استفسار پر چمکیلی نے گہری سانس خارج کی ..ہم اسے کچرے کے ڈھیر سے اٹھا لاںٔے ہیں جہاں یہ معصوم پڑا رورہا تھا..چمکیلی کی بات سن کر ریشماں بی کے ماتھے پر ان گنت بلوں کا اضافہ ہوا..تم پاگل ہوکیا پتہ نہیں کس کے گناہ کا خون اٹھا لائی ہو تمہیں اس بچے کو یہاں نہیں لانا چاہئے تھا نجانے کل کو اگر جوان ہوکر ہماری لںٔے مصیبت کا باعث بنا تو ہمارا کیا ہوگا کچھ سوچا ہے تم نے ….بس تم اس بچے کو واپس وہی چھوڑ آؤ جہاں سے اٹھا لاںٔی ہو..ریشماں بی کے درشتگی سے کہنے پر چمکیلی تڑپ کر ان کے قدموں میں آبیٹھی اور ان کی جانب عاجزی سے دیکھنے لگی…ریشماں بی ایسا مت کریں ہم اس معصوم کو کچرے کے ڈھیر پر واپس پھینک کر نہیں آسکتے اگر یہ کسی کا ناجائز بچہ ہے تو اس میں اس معصوم کا بھلا کیا قصور..ریشماں بی یہ بچہ کتوں کی خوراک بن جاتا اگر ہم اس بچے کو وہاں سے نہ اٹھا لاتے..خدارا اتنی سخت نہ بنے اس معصوم پر رحم کیجئے ہم اس بچے کو اس سرد رات میں بے حس بن کر واپس کتوں کے بیچ پھینک کر نہیں آسکتے..ہم اتنے ظالم نہیں ہوسکتے..چمیلی کے رونے پر ریشماں بی کچھ نرم پڑی وہ چاہے جتنی بھی سخت مزاج تھیں لیکن اسے چمکیلی بے حد عزیز تھی..ریشماں بی نے ایک نظر چمکیلی کے گود میں سوۓ ہوۓ بچے پر ڈالی جو شاید بھوک لگنے کی وجہ سے رونے لگ گیا تھا..ریشماں بی نے چمکیلی کو بازوں سے تھام کر اٹھایا اور اس کے گود سے بچے کو لینا چاہا لیکن چمکیلی نے سہم کر اسے اپنے سینے میں بھینچ لیا..ریشماں بی اس کے چہرے پر ڈر کے تاثرات دیکھ کر نرمی سے مسکرائیں…لا دو مجھے اسے.. میں اتنی ظالم بھی نہیں کہ ایک ننھی سی جان کو واپس پھینک آنے کو کہوں بس اسے ایدھی سینٹر لے جا کر انہی کے حوالے کر آتے ہیں کیونکہ یہ جگہ اس بچے کے رہنے کے لئے مناسب نہیں ہے..ریشماں بی کی بات پر چمکیلی نفی میں سر ہلاتی دو قدم پیچھے ہٹی..نہیں ہم اسے کہیں بھی چھوڑ کر نہیں آںٔیں گے اگر یہ ہوگا تو یہی ہماری نظروں کے سامنے اس کی پرورش ہم کریں گے ہم بنیں گے اس کی ماں..چمکیلی نے جھک کر بچے کے روںٔی جیسے نرم سے گال کو چھوا جو چھوٹی چھوٹی سسکیاں بھر رہا تھا..لگتا ہے اس کو بھوک لگی ہے..اندر چلو اس کے لئے فلحال دودھ گرم کرکے لا اور چمچ کی مدد سے اس کو دودھ پلا کل اس کے لئے فیڈر وغیرہ کا انتظام بھی ہوجاۓ گا اب چل باہر بہت ٹھنڈ ہے..ریشماں بی کے کہنے پر چمکیلی اسے تشکر بھری نگاہوں سے دیکھتی ریشماں بی کے ہمراہ اندر کی جانب قدم بڑھا گئی..:::::::::::::::::::::::::::::::::::

تیز بھڑکتی آگ نے پورے بنگلے کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا تھا..کالے دھوئیں کے مرغولے آسمان کی بلندیوں کو جیسے چھورہے تھے.. ہر طرف آگ ہی آگ پھیلی ہوںٔی تھی اندر جانے کا کوئی راستہ بھی نہ بچا تھا تاکہ گھر کے اندر جاکر کسی کو تو بچایا جاسکے…فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تباہ شدہ عمارت میں لگی آگ کو بجھانے میں لگی ہوئی تھیں..باہر زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا وہ چودہ سال کا لڑکا اپنے پیاروں کو اس آگ کے شعلوں میں جلتا ہوا دیکھ کر صدمے سے دوچار زمین پر گر کر ہوش و خرد سے بے گانہ ہوگیا تھا…:::::::::::::::::::::::::::::::::::

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Romantic Novels Secret Agent Based

Ishq Ka Sheen By Aleem Ul Haq Haqi (Complete PDF)

You Can Download The Novel From The Following Media Fire Link Or Read Online From Drive Link. Click The Novel
Classic Novels Romantic Novels Secret Agent Based

Tera Ishq Meri Bandagi By Kiran Rafique (Complete PDF)

You Can Download The Novel From The Following Media Fire Link Or Read Online From Drive Link. Click The Novel