We have all kind of novels in our website like romantic, suspenful, thrill, comedy, horror, adventure, fantasy, fiction, classic novels, ebook novels, youtube novels. In this website you can find your favorite category of novels in the category section below, explore more, enjoy more.To read and download this beautiful novel just click on the NEXT PAGE….
اچانک فضا میں چیخوں کی آواز بلند ہوئی..یہ آوازیں کیسی ہیں زائشہ نے عندلیب کو دیکھ کر ڈرتے ہوئے کہا مجھے نہیں پتہ ۔۔۔کیا ہمیں نیچے جانا چاہیے عندلیب نے زائشہ کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔نہیں مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔۔۔کچھ نہیں ہوتا میں ہوں نہ تمہارے ساتھ عندلیب نے زائشہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا یہ کہہ کر دونوں نیچے کی جانب بڑھ گئی لیکن جیسے ہی وہ نیچے پہنچی آرب مشائم اور زوہان کو خون سے لت پت دیکھ کر ٹھٹک کر وہاں ہی رک گئی۔۔۔۔!!!!!!!مشائم !!!!!!زائشہ کے حلق سے چیخ برامد ہوئی یہ کس نے کیا تم لوگوں کے ساتھ عندلیب نے تینوں کے پاس جاتے ہوئے کہا لیکن وہ تینوں ان دونوں کو دیکھ کر ہوش سے بیگانہ ہو گئے اب ہم ان تینوں کو اوپر کیسے لے کے جائیں گے زائشہ نے پریشانی سے عندلیب کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔تم پریشان نہ ہو میں کچھ کرتی ہوں عندلیب نے یہ کہہ کر زوہان آرب اور مشائم کی نبض چیک کی جو بہت دھیمے دھیمے چل رہی تھی اس نے مایوسی سے زائشہ کی طرف دیکھا کیا ہوا پلیز کچھ غلط مت کہنا زائشہ نے اس کو نبض چیک کرتے ہوئے دیکھ کر کہا ۔۔۔۔ان کی نبض بہت آہستہ آہستہ چل رہی ہے مجھے نہیں لگتا ہم انہیں بچا پائیں گے عندلیب نے گھٹی گھٹی آواز میں کہا۔۔۔ ایسے مت بولو ہم کوشش کر سکتے ہیں زائشہ نے ہمت جمع کرتے ہوئے عندلیب سے کہا ہمیں کوشش کرنی ہوگی انہیں اوپر لے کے جانے کی ۔۔۔۔لیکن ان لوگوں کی یہ حالت کس نے کی عندلیب نے زائشہ کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔فلحال یہ ان باتوں کا وقت نہیں ہے ہمیں پہلے ان کو اوپر لے کے جانا ہوگا زائشہ نے عندلیب کو سمجھاتے ہوئے کہا اور زوہان کو اٹھانے لگی ہیں بہت ہمت جمع کرنے کے باوجود بھی وہ بمشکل پہاڑی کے درمیان تک ہی لے کے آئی اور تینوں وہیں گر گئے۔۔۔ دوبارہ سے زائشہ اور عندلیب نے ہمت کی اور آرب کو اٹھایا۔۔۔۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ہم ان تینوں کو بچا پائیں گے عندلیب نے روتے ہوئے کہا۔۔۔ہمیں گاؤں والوں کو مدد کے لیے پکارنا چاہیے زائشہ نے عندلیب کو دیکھتے ہوئے کہا لیکن تمہیں نہیں لگتا یہ سب غلط ہے گاؤں والے پہلے یہاں نہیں آتے اور اگر اماں بی کو اس بات کا پتہ چل گیا تو عندلیب نے ڈرتے ہوئے کہا ۔۔۔تمہیں صرف اپنی پڑی ہوئی ہے تمہیں یہ نہیں کہ وہ تینوں مر رہے ہیں یا شاید مر چکے ہی۔ ایسے تو نہ بولو عندلیب نے زائشہ کی بات کاٹتے ہوئے کہا ۔۔۔تو پھر کیا بولوں تم اتنی خود غرض کیسے ہو سکتی ہوں ۔۔میں جا رہی ہوں گاؤں والوں کو بلانے یہ کہہ کر زائشہ وہاں سے چلی گئی ۔۔۔۔۔
۔۔۔