Uncategorized

Antal Habibi Ul Qalb by Rameen Khan Episode 10

بلا آخر اتنے دنوں کے انتظار کے بعد ماہ رُخ کی جانے کی فلائیٹ ہو گئی اور کل  اُس کی ریاض کی فلائیٹ تھی جس کی تیاریوں میں وہ مسلسل بزی تھی لنک کلر کے سادہ سے شلوار قمیض پہنے سیاہ بالوں کی چوٹی بنائے جس میں سے جگہ جگہ سے بال نکل رہے تھیں وہ اپنی پیکنگ کر رہی تھی ساتھ ہی صدف بیٹھی اُس کی مد د کر رہی تھی فرحت بیگم کچن میں رمشاء کے ساتھ کھانے کی تیاریاں کر رہی تھی سب نے ساتھ مل کر کھانا کھایا کھانے کے بعد فرحت بیگم ماہ رُ خ کو اپنے پاس بٹھا کر اُس سے پو چھ رہی تھی بیٹا سب کچھ رکھ لیا ہے نا جی امی ساری تیاری مکمل ہے وہ ماں کو دیکھنے سے گریز کر رہی تھی کہیں وہ رو نا پڑے چلو اب سو جاؤ 
یہ کہہ کر فرحت بیگم نے اُس کی مشکل آسان کردی 
نئی صبح کا سورج طلوع ہوگیا وہ اپنے ساتھ بہت سی امیدیں لے کر آیا تھا ماہ رُخ کی فلائیٹ کا ٹائم بھی ہوگیا سب ائیرپورٹ پر اُس سے گلے مل رہیں تھیں ماں سے مل کر اُس نے خود کو رونے سے بہت روکا پر پھر بھی ایک آنسو آنکھ سے گِر ہی گیا بھائی کے پاس بیٹھ کر اُس نے کہا بابا کا بہت خیال رکھنا ہے تمہیں سب کو تمہارے حوالے کر کہ جا رہی ہوں پھر اُس کے لئیے وہاں رکنا مشکل ہونے لگا باپ سے مل کر پھر اُس نے پیچھے مڑ کر دیکھا نہیں ایمگریشن کے بعد جب وہ لاؤنج میں آ کر بیٹھی تو اُس نے سوچا 
ہجرت کرنا آسان نہیں ہوتا ہجرت جہاں سے بھی کی جائے بہت مجبور ہو کر کی جاتی ہے بہت کچھ سہہ کر بہت کچھ برداشت کر کہ ہجرت کرنا بہت دُکھ دیتا ہے چاہے پھر وہ ہجرت کسی کے دل سے کی جائے یا گھر سے سب کو چھوڑ کر اکیلے رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

جاری ہے

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on