Uncategorized

Berg E Zard Episode No 17 By Zummer Fatima

برگِ زردقسط 17زمر فاطمہ

سعد اللّٰہ جبڑے ایک دوسرے میں دھنسائے مسلط ہوئے انتظار کی کوفت میں مبتلا تھا۔اندر سے پانی گرنے کی مسلسل آوازیں اسے بے انتہا الجھن میں مبتلا کر رہی تھیں لیکن یہ بھی ایک رسم ہی تھی۔وہ وہیں صوفے پر بیٹھا بالکل خاموش تھا۔” موصوف کو باہر جانے کی بہت جلدی تھی۔ اب ایک گھنٹہ انتظار کریں گے ناں تو کل والی میری اذیت بہت اچھے سے سمجھ آ جائے گی۔ چھ گھنٹے انتظار کیا اور آ کر کیا کہا موصوف نے؟کہاں سونا پسند کرو گی۔”صفیہ نے بالکل سعد اللّٰہ والے انداز میں اس کی نقل اتارتے ہوئے کہا۔”جہنم میں بدتمیز انسان۔”وہ اب بال ٹاول سے رگڑنے میں مصروف تھی اور انھی بالوں کی وجہ سے اسے کافی دیر لگ رہی تھی۔ وہ کافی لمبے تھے اور سوکھنے کا نام نہیں لے تھے۔اسے بھی کوفت ہونے لگی تو وہ باہر نکل آئی۔ سعد اللّٰہ نے اللّٰہ کا شکر ادا کر کے رخ ایمل کی جانب موڑا اور غصے سے اس کا ناک پھولا تھا۔” تم ابھی تک صرف نہائی ہو؟”پتہ نہیں وہ حیران تھا یا پریشان ہو گیا تھا۔” ہاں صرف نہائی ہی ہوں کیونکہ پچھلے آدھے گھنٹے سے میں بال خشک کرنے میں ہلکان ہو رہی ہوں اور اب میرے بازوؤں کی بس ہو گی ہے۔”صفیہ نے ٹاول آگے کے جانب چھوڑ دیا۔”حد ہے حد ہے ۔تم پہلے کیسے کرتی ہو؟”سعد اللّٰہ کا دل چاہا اپنا منہ نوچ لے۔” ہٹاؤ اس تولیے کو بالوں سے۔”سعد اللّٰہ نے تولیے کی جانب اشارہ کیا۔” پھر بال کیسے سوکھیں گے؟”سعد اللّٰہ دانت کچکچا کر اس کے پاس گیا۔” جو کہا جائے وہ کر لیا کرو۔ ہر جگہ ان کو اپنی مرضی چاہیے۔”اس نے بالوں میں سے تولیہ بالوں سے جدا کر کے بیڈ پر پھینک دیا۔

Horain

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on