پھوپھو پلیز مان جائیں نا ، دیکھیں میری یونی بھی اب مکمل ہو چکی ہے۔ مجھے اب انٹرنشپ کرنے دیں نا ،اس کے بعد میں واقعی ماسٹرز کیلئے کینیڈا جاؤں گی وعدہ رہا۔۔۔۔
نورا پچھلے آدھے گھنٹے سے اپنی پھوپھو ، امانی ملک کو منانے کی کوشش کر رہی تھی جو کہ اس کی باتوں کو سنتی ساتھ ساتھ کسی فائیل کو بھی پڑھ رہی تھیں۔
پھوپھو۔۔۔!! کوئی جواب موصول نہ ہوتا دیکھ اس نے دہائی دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تنگ آ کر ڈاکٹر امانی ملک اپنی گلاسز اتار کر ٹیبل پر رکھ گئیں اور رخ نورا کی جانب کرتی پوری طرح متوجہ ہوئی۔
اوکے فائین۔۔۔۔ لیکن تم اپنے وعدے سے مکرنا مت کیونکہ ”مجھے اپنی بیٹی ویل ایجوکیٹید گریسفل لیڈی کے روپ میں چاہیے ہے“۔ اس کے چہرے پر نرمی سے ہاتھ پھیرتی وہ گویا ہوئی جبکہ خوشی سے جھومتی نورا کھڑے ہوتے امانی کو گلے سے لگا گئی۔
❤️💐