دیکھیں ویسے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ، بس پیشنٹ کا بی پی لو ہونے کی وجہ سے وہ بہوش ہوئے تھے ، اور ایک ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے جہاں تک مجھے لگ رہا ہے وہ خالی پیٹ بائیک چلا رہے تھے۔
نہیں ڈاکٹر بائیک چلا نہیں رہے تھے بلکہ رائڈنگ کر رہے تھے۔
اس نے جملے کی تصحیح کی۔۔۔۔
ہممم۔۔۔۔ بہت خوب اس عمر میں رائڈنگ کریں گے تو یہی حال ہو گا خیر ، یہ اچھا ہے کہ گلف ہیلمٹ ہونے کی وجہ سے چوٹیں تو نہیں آئیں لیکن حادثہ روڈ پر ہونے کی صورت میں ٹیٹنس کا انجکشن لگا دیا گیا ہے ، رات تک ڈسچارج ہو جائیں گے لے جا سکتے ہیں۔
اور ہاں !! باہر جاتے الیکزینڈر کے قدم تھمے تھے۔۔۔۔ دھیان رکھیے گا آپ کے فادر کچھ دن تک رائڈنگ نہ کریں۔
جاری ہے۔۔۔۔۔💐