Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Episode 19 Online Reading

فجر طلوع ہوئی، سجدے طویل ہوئے، آسمان کا سینہ چاک کرتے شاہ خاور نے افق پہ اپنی سلطنت قائم کر لی، چہچہاتے پنچھی اپنے رب کی حمد و ثنا کرنے کے بعد ہواؤں کو چیرتے رزق کی تلاش میں چل دیے، سرما کی نرم پر حدت دھوپ ٹھنڈی پڑنے لگی، پرندے اپنے آشیانوں کی طرف واپس مڑنے لگے، چاشت، اشراق، اور ظہر کے بعد عصر بھی بس مغرب میں ڈھلنے کو تھی لیکن ابھی تک مواحد کی دعائیں مستجاب نہ ہوئی تھیں۔۔۔ فاکہہ کا معدہ صاف کر دینے کے بعد بھی ڈاکٹروں نے ابھی تک کوئی بھی تسلی بخش جواب نہ دیا تھا اور مواحد اپنے سارے ادھورے کام پس پشت ڈالے، اس کے ہوش میں آنے سے پہلے وہاں سے ہٹنے کا نام ہی نہ لے رہا تھا۔۔۔ اسے خبر ہی نہ تھی کہ باہر کی دنیا میں چل کیا رہا ہے؟ وہ سب بھلائے بس فاکہہ کے ہوش میں آنے کا منتظر تھا۔۔۔ جب کہ دوسری جانب اپنی شادی کی رات مشہور سیاسی شخصیت اور ایک معروف صنعت کار امین لغاری کے بیٹے کی پراسرار موت اور اس کی بیوی کی گمشدگی بھی ایک معمہ بنی ہوئی تھی۔۔۔ فاکہہ ابھی بھی انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں تھی اور کسی کو بھی اس کے پاس جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن مواحد اپنے اختیارات کا استعمال کر کے اس وقت وہیں اندر مختلف مشینوں سے گھرے اس کے بستر سے کچھ فاصلے پر کرسی رکھ کر بیٹھا، اس کے مرجھائے ہوئے چہرے پر نگاہیں جمائے، کل ہوئے واقعات میں وہ سرا تلاش رہا تھا جو آج اس سب کی وجہ بنا تھا۔
_________۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,