Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Episode 19 Online Reading

افلاک واسطی کی رہائش گاہ پر دھوپ پوری طرح اتر آئی تو اپنے کمرے میں بستر پر نیم دراز شب باشی کے لباس میں ملبوس نویرا واسطی چہرے پر پریشانی لیے بار بار فاکہہ کا نمبر ملا رہی تھیں جو مسلسل بند جا رہا تھا۔۔۔ فاکہہ کے بعد اذہان کے نمبر کے بھی بند ہونے کی صورت میں انھوں نے مایوس ہو کر بیگم لغاری کا نمبر ملانا چاہا لیکن اس سے پہلے ہی بستر پر دراز افلاک واسطی کو آنکھیں کھولتا دیکھ کر وہ رک گئی تھیں۔
”خاصی اچھی نیند آئی آج آپ کو؟“ نویرا واسطی نے مسکراتے ہوئے اپنے شوہر کو مخاطب کیا تھا۔
”ہممم! آپ صبح صبح کسے فون کر رہی ہیں؟“ ان کی طرف کروٹ لیتے، وہ ہنکارا بھر کر گویا ہوئے تھے۔۔۔ ان کے چہرے پر بلا کا سکون تھا۔۔۔ یہ شاید بیٹی کو رخصت کر دینے کا اطمینان تھا جو جلد ہی ان کی زندگی سے رخصت ہو جانے والا تھا۔
”فاکہہ کو لیکن اس کا نمبر ہی بند ہے۔“ ان کے جواب پر وہ ہلکا سا مسکرائے تھے۔
”وہ لوگ سو رہے ہوں گے ابھی۔“ وہ اپنی بیوی کی فاکہہ کو لے کر فکر کے پیشِ نظر بولے تھے۔
”جو بھی ہو لیکن وہ کبھی اپنا نمبر بند نہیں کرتی۔“ نویرا کے پریشانی بھرے لہجے پر ان کی مسکراہٹ کچھ مزید گہری ہوئی تھی۔
”نویرا! اس نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ اس نے اذہان کی وجہ سے فون بند کیا ہو۔“ ان کے نزدیک یہ مادرانہ فکر سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔
”مجھے یہ سب بہت عجیب لگ رہا ہے۔۔۔ پہلے رات کو بیگم لغاری نے فضول رسم کَہ کر ناشتہ لانے سے منع کر دیا۔۔۔ اب فاکہہ اور اذہان کا نمبر بند ہونا۔۔۔ آپ لغاری صاحب سے رابطہ کریں۔“ نویرا ان کی بات کا اثر لیے بنا ہی اپنی پریشانی بیان کر رہی تھیں۔
”کیوں بلا وجہ پریشان ہو رہی ہیں؟ وہ ٹھیک ہوگی۔“ نویرا کا ہاتھ تھام کر سہلاتے، انھوں نے اسے پرسکون کرنا چاہا تھا۔
”کس کا فون ہے؟“ وہ دونوں مزید اسی موضوع پہ بات کر رہے تھے جب افلاک واسطی نے اپنے فون کے بجنے پر موبائل کان سے لگایا تو ان کی مسکراہٹ سمٹنے پر وہ متجسس سے انداز میں گویا ہوئی تھیں۔۔۔ افلاک واسطی کچھ بھی کہے بنا، اٹھ کر بیٹھتے، جانبی میز پہ دھرا ریموٹ اٹھا کر میکانکی انداز میں ہاتھ بڑھاتے، سامنے لگی دیوار گیر ایل ای ڈی

چالو کر گئے تھے۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,