Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Episode 19 Online Reading


”ناظرین ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ آج صبح سویرے ہی وفاقی وزیر امین لغاری کے بیٹے کی گاڑی ان کی لاش سمیت سمندر سے ملی ہے۔۔۔ ذرائع کے مطابق وہ رات سے لاپتہ تھے۔۔۔ ورثا میت ملتے ہی بنا پوسٹ مارٹم کے اسے لے کر اپنے آبائی گاؤں روانہ ہو گئے ہیں۔۔۔ ان کی نمازِ جنازہ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔“ مطلوبہ چینل چلاتے ہی سنائی دینے والی اس دلدوز خبر پہ نویرا واسطی نے بے یقینی سے اسکرین کو دیکھتے، بے ساختہ اپنے لبوں پہ ہاتھ رکھا تھا۔
”اتنا سب ہو گیا اور ہمیں کسی نے بتایا ہی نہیں۔“ خود کلامی کے سے انداز میں کہتے افلاک واسطی نے کوئی نمبر ملا کر فون کان سے لگایا تھا، جب کہ نویرا پھٹی پھٹی نگاہوں سے اسکرین پہ چلتے مناظر کو دیکھ رہی تھیں جس میں سفید چادر میں ڈھکا وجود ایک ایمبولینس میں ڈالا جا رہا تھا۔
”پتا کرو کہ یہ سب کیسے ہوا؟ اور ہمیں اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟“ اپنے خاص آدمی کو ہدایت دیتے، وہ فون بند کر دینے والے تھے لیکن اس کی اگلی بات انھیں ایسا کرنے سے روک گئی تھی۔
”سر! چند منٹ پہلے امین لغاری کے پی اے کا فون آیا تھا۔۔۔ اس کے مطابق لغاری صاحب آپ سے گاؤں سے واپس آ کر ملیں گے۔۔۔ ان کی سخت ہدایات ہیں کہ آپ لوگ وہاں مت آئیں۔“ اس شخص نے ڈرتے ڈرتے اپنی بات مکمل کی تو افلاک واسطی دھاڑے تھے:
”یہ کیا بکواس ہے؟“ فون کے پار موجود شخص نے شکر کیا کہ وہ اس کے سامنے نہیں تھا ورنہ اس سے کچھ بعید نہ تھا کہ اسے ایک ہاتھ جڑ دیا جاتا۔۔۔ نویرا بھی ان کی بلند آواز پہ چونکتے ہوئے، ان کی طرف متوجہ ہو کر، سوالیہ نظروں سے انھیں دیکھنے لگی تھیں۔
”سر! ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ آ بھی گئے تو بھی آپ کو گاؤں کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔“ اس بار افلاک واسطی کا غصہ پاس پڑے ریموٹ پہ اترا لیکن دبیز قالین کے باعث وہ بے چارہ کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہا تھا۔
”فاکہہ کا بتایا انھوں نے؟ وہ کدھر ہے؟“ انھوں نے دہکتے ہوئے لہجے میں دریافت کیا تھا۔
”سر! اس بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔“ اس جواب پر افلاک واسطی کا بس نہ چلا کہ وہ ساری دنیا تہس نہس کر دیں۔
”اس کے پی اے کو فون کرو اور پوچھو کہ فاکہہ کدھر ہے؟ اور وہ کب تک واپس آئیں گے؟“ اسے کڑے تیوروں کے ساتھ ہدایت دیتے، وہ فون بستر پر اچھال گئے تھے۔
”کیا ہوا افلاک؟ کیوں اتنا غصہ کر رہے ہیں؟ کیا ہوا فاکہہ کو؟“ اتنی دیر میں نویرا کے اعصاب بھی کچھ بحال ہوئے تو ان کے استفسار پر افلاک واسطی نے من و عن ساری گفتگو ان کے سامنے دہرا دی تھی۔
”ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟“ نویرا واسطی کی آواز سرگوشی سے زیادہ بلند نہ تھی۔۔۔ وہ دونوں ہی اپنی سوچوں میں غلطاں تھے۔
”مہران تمیمی!“ وہ لوگ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بھی تو نہ رہ سکتے تھے اور اس وقت یہی ایک نام تھا جو ان کے کام آ سکتا۔
______۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,