Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Episode 19 Online Reading

ہر عروج کو زوال لازم ہے۔۔۔ ایسا نہ ہو تو نظام کائنات درھم برھم ہو کر رہ جائے۔۔۔ قدرت کے اسی لائحہ عمل کی ترویج کرتے سورج نے چاند کو اس خطے کا آسمان سونپتے، خود اس کرہ ارض کے کسی دوسرے کونے کی راہ لی تو عرش معلیٰ اور زمین کے بیچ اٹکی دعاؤں نے بالآخر اپنی منزل پا لی تھی۔۔۔۔ چاند کی ٹھنڈی ٹھنڈی کرنیں ایک بار پھر کہرے کے بادلوں سے نبردآزما تھیں جب فاکہہ کے ساکت پڑے وجود میں حرکت ہوئی۔۔۔ مواحد اس وقت ایک ماہرِ نفسیات کے سامنے بیٹھا ان سے فاکہہ کی حالت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کر رہا تھا۔۔۔ یہ وہ شخص تھا جس سے زوہیب کی موت کے بعد افلاک واسطی نے اس کا علاج کروایا تھا اور وہ رازداری کی شرط پر ان سے ملنے آیا تھا۔
”مجھ تک جو صورت حال آئی ہے اس کے مطابق میرا تجزیہ کہتا ہے کہ فاکہہ افلاک ایک امیر اور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایسی لڑکی ہے جو بچپن سے ہی کچھ ضدی اور خودسر طبیعت کی مالکہ ہے۔ والدین کی ہمہ وقت مصروفیت اور فاکہہ کو وقت نا دینے نے اس کی شخصیت میں ایک خلا سا پیدا کر دیا تھا۔ اسے والدین کی توجہ صرف اسی وقت میسر آتی، جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی، یا سکول کالج سے اس کی کوئی شکایت آتی۔ اس سب نے اس کے ذہن میں یہ بات ڈال دی کہ اسے اپنے والدین یا پیاروں کی توجہ صرف اور صرف اسی صورت میں مل سکتی ہے جب وہ کسی تکلیف میں ہو گی یا کوئی ایسی حرکت جس سے اس کے پیارے اسے روکتے ہوں۔ نا محسوس طور پر یہ چیز اس کی ذات کا حصہ بنتی گئی مگر ابھی وہ وقت نہیں آیا تھا کہ اس کی یہ عادت کھل کر سب کے سامنے آتی۔ پھر اس کی زندگی میں اس کے کسی قریبی کی موت نے اسے اپنے والد سے بدظن کر دیا جسے وہ زوہیب کی موت کا ذمہ دار سمجھتی ہے اور پھر اس کی زندگی میں جو شخص اس کی محبت بن کر آیا، اس نے بھی اسے دھوکہ دیا۔ یہ دھوکہ اس کے لیے کسی شاک سے کم نہیں تھا جہاں ایک طرف وہ اپنے باپ سے مزید بدگمان ہوئی، وہیں اپنے شوہر کی توجہ پانے کے لیے اس نے وہی طریقہ اپنایا جو وہ بچپن میں اپنے ماں باپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپناتی تھی۔ اس نے خود کو چوٹ پہنچائی۔ جیسے بچپن میں اس کے ماں باپ اس کی چوٹ پر اس کے پاس آ جاتے تھے اسے یہی لگتا تھا

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,