Uncategorized

Ek Sakoot E Bekaraan By Syeda Episode 7


“مطلب جو نماز روزہ نہیں کرتے وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں؟”انہوں نے اس کی بات سمجھ کر سوال کیا۔
“انکل نماز روزہ دین نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شخص نماز روزہ کرے تو وہ دین سے قریب ہے۔یہ تو ایک روایت کی طرح رائج ہے ہمارے معاشرے میں۔ہم مسلمان ملک میں پیدا ہوئے ہیں۔یہاں نمازی،روزہ دار،حاجی آپ کو بہت مل جائیں گے۔دین سے دوری اصل میں اللہ سے دوری ہے،اللہ پر کمزور ہوتا یقین ہے،دین سے دوری اور یہی دوری ہے ڈپریشن جو آہستہ آہستہ ہماری نوجوان نسل میں بھی منتقل ہو رہی ہے۔”وہ بڑے معاملہ فہم انداز میں انہیں سمجھا رہا تھا۔
“تمہارے حساب سے ڈپریشن دین سے دوری کی سبب ہوتا ہے مگر میں نے تو بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو دین سے دور بھی ہوتے ہیں مگر پھر بھی وہ خودکشی نہیں کرتے مطلب مجھے تمہاری باتیں سمجھ نہیں آ رہیں بالکل بھی۔”وہ مخصمے میں تھے۔سِنان کی کوئی بات انہیں مطمئن نہ کر پا رہی تھی۔
“چلیں پرانی باتیں بھول جائیں،میں آسان الفاظ میں بتا دیتا ہوں۔”اس نے نئے سرے سے بات شروع کی۔
وہ متوجہ ہی تھے سو وہ بولنا شروع ہوا۔
“ڈپریشن کا مطلب ہے مایوسی۔اب آپ بتائیں کہ ایک مایوس شخص تو خودکشی کر سکتا ہے نا؟”سِنان نے ڈپریشن کے اردو معنی بتائے اور پھر سوال کیا۔
“اچھا۔۔۔اچھا۔۔۔ہاں یہ تو ہے۔مایوس شخص خودکشی کر سکتا ہے۔”وہ اس پوری گفتگو میں پہلی بار اس کی بات سے متفق ہوئے تھے۔
“ہمم تو یہی تو میں نے کہا تھا کہ ڈپریشن دین سے دوری ہے۔ایک مسلمان جو دین سے دوری اختیار کر لے وہ مایوس ہو جائے گا اور مایوسی ہی ڈپریشن ہے۔ایسے ہی تو ہمارے دین میں مایوسی کو کفر سے تشبیہہ نہیں دی گئی۔”وہ مزید تفصیلات بیان کرنے لگا۔
“مایوسی کفر ہے،یہ بات تو میں نے بھی سنی ہے۔”انہوں نے تائید کی۔
“جی تو مایوسی کفر ہے۔کفر یعنی اللہ کے وجود سے انکار کرنا۔غیر مسلم اقسام میں بٹے ہوئے ہیں۔مشرک وہ ہیں جو اللہ کے وجود کو مانتے ہیں مگر ساتھ ہی اور بھی لوگوں یا چیزوں کو الہ سمجھتے ہیں۔الہ یعنی عبادت کے لائق جبکہ کافر غیر مسلموں کی وہ قسم ہے جو سرے سے اللہ کے وجود سے ہی پھر جاتی ہے۔”وہ سانس لینے کو رکا۔
“یعنی مایوسی آپ کا اللہ سے تعلق ختم کر دیتی ہے اور جب آپ کا اللہ سے تعلق ٹوٹ گیا تو آپ اندھیری رات میں گم ہو جائیں گے باوجود اس کے کہ آپ روشنی کے مسافر تھے اور روشنی کے وجود پر یقین بھی رکھتے تھے مگر اندھیرے میں سفر کرتے ہوئے گم ہو گئے۔روشنی کے طلب گاروں کو اندھیروں کا مسافر بننا پڑتا ہے اور خود کو اندھیرے میں گم ہونے سے بچانا ہوتا ہے ورنہ اندھیرا وجود نگل لیتا ہے۔”گاڑی کے اندر اب ایک ہی آواز گونج رہی تھی۔نرم،مدھم سی آواز جو مایوسی سے نکال کر امید تھما رہی تھی کیونکہ وہ اللہ کی باتیں بیان کر رہی تھی۔
“وسیم اندھیرے میں گم ہو گیا ہے انکل سو وہ روشنی تک نہیں پہنچ سکا لیکن ابھی ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اس نے خودکشی کی بھی تھی یا نہیں۔آپ کو اس کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہیے تھا۔”سِنان کے منہ سے وسیم کا ذکر ان کے دل کو چھلنی کر گیا تھا۔
“جوان بیٹے کو قبر میں اتار کر کندھے جھک جاتے ہیں۔اب کوئی بوجھ ان کندھوں سے نہیں اٹھایا جا سکتا۔میں بظاہر زندہ ہوں مگر اپنا وجود وہیں وسیم کی قبر میں دفن کر آیا ہوں۔”ان کی آنکھیں بھیگ گئی تھیں۔
“حوصلہ کریں انکل۔اب صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں مگر باقی بچوں کو اپنے اعتماد میں لیں اور ان کے ساتھ بات چیت رکھیں تا کہ وہ آپ کے قریب رہیں۔اس سے آپ باقی سب کو بچا سکتے ہیں۔”وہ ان کا کندھا تھپک کر بولا۔
“مگر وسیم تو زندگی سے بھرپور ایک شرارتی سا بچہ تھا اور کل تک بھی وہ بےحد خوش باش تھا پھر رات اچانک یوں مر جانا کچھ سمجھ نہیں آئی۔اگر وہ اس طرح کے حالات سے گزر رہا تھا تو کچھ تو اندازہ ہوتا نا۔وہ تو مزے سے لائف انجوائے کر رہا تھا تبھی تو میں شاک میں ہوں ابھی تک۔”انہیں سِنان کی مایوسی والی بات وسیم کی حالت پر پوری اترتی ہوئی نہ لگی تھی۔
اپنے آنسو پونچھ کر وہ اسے دیکھنے لگے۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on