Uncategorized

Ek Sakoot E Bekaraan By Syeda Episode 7

زمانہ موسم سرما کی لپیٹ میں تھا سو دن مختصر تھے اور جلد ڈھل رہے تھے۔مغرب کی اذانیں فضا میں بلند ہو رہی تھیں۔ہر جانب یکدم سکوت چھا گیا تھا۔سِنان ہنوز وسیم کے گھر موجود تھا مگر اس وقت وہ باہر لان میں مردوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔وہاں ابھی بھی وسیم کی جواں سالہ موت سے متعلق باتیں ہی جاری تھیں اور ان باتوں نے کم از کم چند دن تو جاری رہنا ہی تھا لیکن فی الحال یہ باتیں ماحول میں گونجتی اذان کی آواز کے آگے دب گئی تھیں۔وہ لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے تھے۔
نیلا آسمان سرمئی رنگ میں ڈھل رہا تھا۔اس پر چلتے بادل بھی سفید،سرمئی اور نارنجی ہو رہے تھے۔سورج غروب ہو رہا تھا جبکہ دھندلا سا چاند پہلے ہی آسمان پر نمودار ہو چکا تھا۔اذان کی آواز کے ساتھ بدلتے آسمان نے یکدم تیزی پکڑی اور آواز مدھم ہونے کے ساتھ ساتھ ہی دن سے رات تک کا سفر طے کر لیا۔ملگجا سا اندھیرا چھا گیا۔لان میں جلتی مدھم روشنیاں اندھیرے سے قبل ہی جگہ کو روشن کر رہی تھیں۔
سِنان کی جیب میں رکھا موبائل جھنجھنایا تو اس نے جیب میں ہاتھ ڈال کر موبائل کی سکرین دیکھی۔پرائیوٹ نمبر سے کال آ رہی تھی۔اس نے کال کاٹی اور ایک پیغام لکھ کر اس نمبر پر بھیج دیا پھر موبائل واپس جیب میں ڈالا اور برابر میں بیٹھے اپنے سسر کے کان میں سرگوشی کی۔
“انکل مجھے ایک ضروری کام سے جانا ہے،مجھے وسیم کے والد یہاں دِکھ نہیں رہے تو آپ ان کو میرا سلام بول دیے گا اور ساتھ معذرت کر لیے گا۔دراصل کام اس نوعیت کا ہے کہ میں رک نہیں سکتا۔”اس نے تفصیل ان کے گوش گزار کی جسے سن کر انہوں نے اس کا ہاتھ تھپکا اور سر اثبات میں ہلایا۔
“کوئی بات نہیں بیٹے آپ جائیں۔میں سمجھ جا سکتا ہوں اور میں غفار بھائی(وسیم کے والد)کو بھی سمجھا دوں گا۔وہ بھی سمجھ جائیں گے۔”انہوں نے مسکراتے ہوئے اسے اجازت دی تو وہ اٹھ کھڑا ہوا اور بلند آواز میں سب کو خیر باد کہا۔سبھی متوجہ ہوئے اور جواباً اسے بھی الوداعی کلمات سے نوازا۔
اب وہ باہر جانے کی بجائے اندر کی جانب بڑھا۔پیچھے بیٹھے احمد صاحب نے اسے اندر جاتا دیکھ آنکھیں سکیڑیں پھر سر جھٹک دیا۔ظاہر سی بات تھی وہ غیر تھوڑی تھا جو وہ اسے روکتے۔

                              ***

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on