حیات خان نے اسے حقیقت کا آئینہ دکھانا چاہ۔”آغا جان معاف کیجئے گا مگر اب آپ ناانصافی کررہے ہیں، لیکن میں اُس کا ساتھ دوں گا اگر اب ساتھ نہیں دیا تو شاید واقعی میں پچھتانے کے سوائے کچھ نہیں کرسکوں گا۔” ماہیر آج ہر چیز کھل کر کہ رہا تھا۔”آج تک ہر بات مانی ہے اس کی میں نے اور تم سے زیادہ مجھے عزیز ہے وہ۔” حیات خان نے جتایا۔”اونہہ!جانتا ہوں سب کچھ میں لیکن آپ نے ہی میرے حوالے کیا تھا، لیکن اب پلیز خدارا اس کو کھل کر جینے دیں اتنا بھی نہ ٹوکیں کے وہ آپ سب سے بدگمان ہوکر کچھ غلط کر بیٹھے۔” ماہیر نے ان کو ماضی کے کچھ لمحوں کی یاد دلادی۔”ماہیر اگر اس کو ابھی نہیں سنبھالا تو وہ واقعی کچھ غلط کر بیٹھے گی۔” آغا جان جیسے اسے خطرے سے آگاہ کرنا چاہ رہے تھے۔”بڑی ہوچکی ہے وہ مت سنبھالیں اسے،تھک چکی ہے وہ ان رویوں سے مہربانی کرکے اسے جینے دیں۔” ماہیر نے اب ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیے۔”ماہیر افسوس ہے مجھے کے تم اندھے ہوچکے ہو تمہیں وہ نہیں دکھ رہا جو اصل حقیقت بن کر تمہیں ہی تکلیف دے گا۔” حیات خان نے افسوس سے پوتے کی طرف دیکھا۔”آج یہ میری آخری وارننگ ہے یہاں رہنے والوں کے لیے کے اب اگر میری گڑیا کو کسی نے بھی کچھ ایسا کہا جو اس کے لیے پابندی یے تو میں اپنی بہن کو لیکر اس حویلی سے چلا جاؤں گا۔” ماہیر اپنے گھمبیر آواز میں کہتا حویلی سے باہر چلا گیا۔کچھ دیر بعد ماہیر کی گاڑی کی انجن کی آواز حویلی کے مکینوں کے کانوں سے ٹکرائی تھی۔******************
Ishq Ki Baazi by Hadisa Hussain Episode 5
