“کلاس اووَر!” مردانہ بھاری آواز کلاس میں گونجی تھی. انابیہ وہیں کلاس میں کسی اور ہی خیال میں کھوئی ہوئی تھی. “انابیہ کلاس ختم ہوچکی ہے.” کلاس کی ایک لڑکی نے اس کا کندھا جھنجھوڑ کر کہا. “اوہ! ٹھیک ہے.” انابیہ نے ہوش کی دنیا میں لوٹتے زبردستی مسکراتے جواب دیا. “امید ہے یہ جو آج ہوا ہے یہ آخری ملاقات ہو میری زندگی کی اس نک چڑے شخص سے,بس اب کبھی زندگی میں سامنے نہ آئے.” انابیہ دل ہی دل میں دعا کرتی پارکنگ لاٹ تک آئی جہاں ماہیر پہلے ہی اُس کے انتظار میں کھڑا تھا. “السلام علیکم بھائی!” انابیہ جلدی سے جاکر ماہیر کے سینے سے لگ گئی. “وعلیکم السلام میری جان!” ماہیر نے اس کے گرد بازو پھیلاتے جواب دیا. “خیریت ہے؟” انابیہ نے گاڑی میں بیٹھتے ہی سوال کیا. “ہاں! کیوں؟” ماہیر نے مکمل طور پر دھیان ڈرائیونگ پر دیتے کہا. “آپ کے ایکسپریشن بتارہے ہیں کے آپ کے ساتھ کوئی تو مسئلہ ہے.” انابیہ نے ماہیر کے چہرے کو جانچتے ہوئے کہا. “نہیں..نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے.” ماہیر نے ہڑبڑاتے جواب دیا. “بھائی..آپ کم سے کم مجھ سے کوئی بات چھپا نہیں سکتے ہیں.” انابیہ نے اسے سمجھتے کہا. “میں سوچ رہا ہوں آج نینا کو حویلی لیکر چلیں.” ماہیر نے بات ہی بدل دی. “کیا! نینا ہمارے ساتھ حویلی چلے گی واؤ مزا آئے گا. ارے پر آج اس کی بہن آرہی ہے ہوسکتا ہے یہ مشکل ہو.”
Ishq Ki Baazi by Hadisa Hussain Episode 5
