اپنے کیبن میں فائل سٹڈی کرتے ہوئے بار بار یہ خیال ا رہا تھا پتہ نہیں وہ کیا کر رہی ہوگی کچھ کھایا بھی ہوگا کہ نہیں۔۔میں پتہ نہیں کیوں سوچ رہا ہوں مجھ سے ساری سوچوں سے موبائل کی اواز نے باہر نکالا۔کنعان کا نمبر دیکھ کر کال پی کی۔ ہیلو السلام علیکم!وعلیکم السلام!یار تم تو کراچی اتے ہی بزی ہو گیا ۔ہاں صبح نو بجے سے پولیس اسٹیشن میں ہوں اب ایک بچہ ہے ٹائم کا پتہ ہی نہیں لگا اتے ہی کام۔او اچھا صحیح گھر میں بھابھی کے پاس کون ہے ۔کوئی بھی نہیں کون ہو سکتا ہے ۔کام والی کا ارینج کروں کیا ؟نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے ۔وہ خود ہی کر لے گی۔یار وہ بہت چھوٹی ہیں کیسے کر لیں گی۔سب کچھ اتا ہے اسے کرنا کر لے گی ایسے بزی بھی رہے گی ورنہ کوئی نہ کوئی خرافاتی دماغ چلے گا اس کا۔یہاں سے نکلنے کے لیے کیا ؟اب تمہیں لگتا ہے وہ نہیں نکلنے کی کوشش کریں گے۔؟نہیں اس کو پتہ ہے اتنے بڑے شہر میں وہ کہیں جا نہیں سکتی۔ وہ تو گھر سے پہلی بھی باہر اکیلی نہیں نکلتی تھی۔اور یہ تو پھر کراچی شہر ہے جس کا اس کو کچھ پتہ نہیں ہے ۔ٹھیک ہے تم سناؤ کیا ہو رہا تھا۔ ؟یار صبح صبح بابا نے پارٹی کی ایک میٹنگ میں بھیج دیا اب وہاں سے فری ہوا ہوں شوروم جاؤں گا۔صحیحکنان کا سنا کیسا ہے وہ؟اسے کیا ہونا ہے مجنوں صاحب اے ون ۔تم سناؤ تمہارا کب تک ارادہ ہے شادی کا ؟اب تم نے کر لیا اب تم سب سے پوچھتے پھرو گے کہ اس نے کب کرنی ہے ۔سب سے نہیں پوچھوں گا تم سے تو پوچھ ہی سکتا ہوں۔جب وہ مل جائے گی تو کر لوں گا۔اگر وہ نہ ملی؟وہ میرے نصیب میں ہے اسے ہر حال میں ملنا ہے اس کا عشق ہوں میں ۔اور اگر وہ کسی اور کی ہو گئی ہوگی تو؟ایسا ہو ہی نہیں سکتا میں نے مانگا ہے دعاؤں میں سے خدا سے۔میری ہر دعا میں شامل ہے وہ۔اور اگر وہ نہ ملی تو۔؟اگر والی بات ہے ہی نہیں میری زندگی میں ہر کام نے ہونا ہے ۔ تو یہ بھی ہوگا ہی وہ ملے گی مجھے ۔چل ٹھیک ہے میری تو دعا ہے مل جائے میں نے اپنے یار کی شادی کا کھانا کھانا ہے ۔تو تو ویسے ہی کہہ دے کہ میری جیب سے کھانا کھانا ہے۔نہیں نا وہ تو کھا ہی لیں گے شادی کا کھانا ہے۔ہاں جیسے تو نے کھالا دیا ۔ایک تو پھر میری شادی پہ ا جاتا ہے۔ایسے ولیمہ کب کر رہا ہے ۔نہیں ولیمے کی تو ایسے بات کر رہا ہے جیسے بڑی دھوم دام سے بارات نکلی تھی میری۔ہائے ہائے میرے یار کو خواہش رہ گئی دم دام کی بارات کی ۔اب تو پتہ نہیں کون کون سی خواہش مرے گی ہیں۔کون سی رہ گئی ہے بتا ہم پوری کر دیں گے۔پہلے اپنی پوری کر پھر ہماری پر انا ۔۔۔۔۔۔اپنے شو روم میں بھی چکر لگا لے میں ہی دیکھ رہا ہوں۔اس کام کا تو دکھ ہے۔ تمہیں کہ تو اکیلا ہی دیکھ رہا ہے ۔ہاں نا مجھے بھی ریسٹ دے ۔ایک دو دن میں لگاؤں گا چکر تھوڑی یہ فائلیں وغیرہ پوری کر لوں پھر۔ٹھیک ہے۔اللہ
حافظ پھر بات ہوتی ہے۔”اللہ حافظ”۔ ۔۔۔۔۔۔