بریرہ کہ زبانی بالاج کی اتنی بڑی غلط فہمی سن کر اور اس کی وجہ سے اس کا کیا در سن کر سب کی زبان گنگ رہ گئی تھی ایک سائڈ پر بیٹھے کمال اور عریب بھی کچھ بولنے کے قابل نہیں رہے تھے اس پر اتنی بڑی غلط فہمی انہیں سمجھ نہیں ارہا تھا کہ وہ کیا کہیں اس سے پہلے کہ کوئی کچھ بولتا سارے گھر والے کمرے میں ہی اکٹھے تھے صرف ان کا خاندان تھا باہر کا کوئی شخص موجود نہیں تھا کمال ۔ نے اگے بڑھ کر دوبارہ سے اکبر کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے میں معافی مانگتا ہوں تم سے اکبر مجھے معاف کر دو میرے بیٹے کی غلطی کی وجہ سے میری تو نظریں ہی جھک گئی ساری زندگی تم لوگوں کے ساتھ بھائیوں کی طرح گزری اور اس عمر میں ا کر میرے بیٹے کی وجہ سے میں شرمندہ ہوں تم لوگوں کے سامنے سب کی طرف نظر دوڑاتے ہوئے کہا۔کمال کے بندے ہوئے ہاتھ دیکھ کر انہیں ہوش ایا اور دونوں ہاتھ پکڑ کے کھولے اور کہا کیا کر رہے ہو یار تمہارے ساتھ بہن کی شادی ہی نہیں کی تھی میں نے اپنا بھائی بھی بنایا ہے اس سب میں تمہاری کوئی غلطی نہیں ہے تم اس طرح ہاتھ جوڑ کر اور نظریں جھکا کر مجھے شرمندہ نہ کرو۔پارسا کی سب سے بری حالت تھی بھائی کے اس غلط فہمی میں ا کر اتنا بڑا کام کر جانے پر وہ گرنے والے ہو رہی تھی جس کو برینا نے پکڑ کر صوفے پر بٹھایا عارض نے بھی اس کی طرف دیکھا ۔رو رو کر اس نے اپنا کوئی حال نہیں چھوڑا تھا ایک طرف ماں کے سینے سے لگ کر بریرہ رو رہی تھی اور دوسری طرف وہ جس کے انسو بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔کسی کے پاس کچھ کہنے کے لیے بچا نہیں تھا سب کافی دیر ایسے خاموشی سے بیٹھے رہیں اکبر نہیں کہا چلو بچو ارام کرو انہیں پتہ تھا جب تک وہ بالاج ائے گا یہ بات اگے نہیں بنے گی اس طرح یہ سب پریشان ہوتے رہیں گے سب بڑی کافی دیر بیٹھے رہے لیکن کوئی سرا ہاتھ نہیں ا رہا تھا تو سب اٹھ گے۔برینا بھی بہن کی وجہ سے اج گھر پر ہی رک گئی ۔برینا کو رکتا دیکھ کر۔پارسا نے کہا بابا میں اپ کے ساتھ جاؤں گی بیٹی کو رو رو کر بے حال ہوتے دیکھ کر اپنے سینے سے لگایا بیٹا عارض سے پوچھ لینا تھا اپ نے۔جی بابا پوچھ لیا جھوٹ بولتے ہوئے کہا گھر تو بے شک دو قدموں کے فاصلے پر ہی تھا لیکن وہ عریب کی گاڑی میں گئی سینٹر سے گاڑی سیدھا یہاں ہی لے کر ایا تھا وہ دونوں باپ بیٹا تو کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں رہے تھے۔ ۔
Lamha Ishq by Sara Rana last Episode 30 Part 1
