each other ..اس ریلیشن میں صرف اور صرف ہمارے مفاد چھپے ہیں – ایموشنز کا یہاں کوئ کام نہیں ہے -” “کہہ لو کہ عشق ممنوع ہے ” _ہاہ یہ بھی کوئ کہنے والی بات ہے – مجھے منظور ہے – کل صبح ہم لوگ ریجیسٹریشن آفس میں جاکر نکاح کریں گے اس کے ساتھ ہی کانٹریکٹ پر سائن کریں گے – پیپرز کی دو اوریجنل کاپیز ہوں گی – جوکہ ایک تمہارے پاس ہوگی اور دوسری میرے پاس _ کل __؟؟؟! اتنی جلدی کیوں _ ؟ آئ نو یہ جلدی ہے پر کل میری برتھ ڈے ہے اور میں اس بار اپنی دادو کو سرپرائز دینا چاہتا ہوں – اسلیے کل ہی ہم نکاح کریں گے – اگر تمہیں کوئ اعتراض نہ ہو تو _ ؟نہیں مجھے کوئ اعتراض نہیں ہے _ کیا تمہاری کوئ کنڈیشن نہیں ہے _؟ نہیں – تمہیں اس لیے اتنا منایا کے تم میری ہر کنڈیشن پر پوری اترتی ہو – اور کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے _ ابراہیم کی بات پر آبدار نے ایک لمحہ ٹہر کر اسے دیکھا تھا اور دیکھا تو سیف نے بھی اپنے دوست کو کچھ غور سے تھا _ اگر سب کچھ ڈیسائیڈ ہو گیا ہے تو میں چلتی ہوں مجھے جانا ہے ہوسپیٹل _ سب کچھ نوٹ کرکے سیف لیپ ٹاپ ایک سائیڈ پر کیے آبدار کی جانب متوجہ ہوا جو اب یقیناً انہیں یہاں سے جانے کا کہہ رہی تھی _ ہاہاہا — جی جی بلکل ہم جانتے ہیں _ کیسی ہیں لیڈی صوفیہ _ ؟ وہ ٹھیک ہیں – ڈاکٹرز نے انڈر آبزرویشن رکھا ہوا ہے کہہ رہے ہیں جلد ڈسچارج کردیں گے _ وہ ہلکا سا ہنستی واپس کرسی پر بیٹھ گئ — اوہ چلیں اللہ کا شکر ہے _ ویسے آپکو مبارک ہو یہ کیفے اب آپ کا ہوگیا ہے – سیف کی بات پر وہ تھوڑا سا مسکرائ _ میرا نہیں مسٹر سیف لیڈی صوفیہ کا _ یہ کیفے انکا تھا اور اب بھی انہیں کا ہے – نیوایئر پر گفٹ کروں گی موٹی کو _ آج کیفے بھی بند ہے – کیا نیوایئر کی چھٹیاں ہیں -ہاں بھی اور نہ بھی – یہاں میں ہوں تو ایشان ہوسپیٹل میں ہے کیفے کو ابھی بند کرنا ہی بہتر ہے- لینا اور مائیکل ہمارے ورکر بھی نیوایئر کے بعد آجائیں گے تو کیفے مینیج ہوجاۓگا _ اب آپ لوگوں کو چلنا چاہیے مجھے یہ کپ دھو کر کیفے بھی بند کرنا ہے – ایشان اکیلا ہی سنبھال رہا ہے ہوسپیٹل میں لیڈی صوفیہ کو –ویل مجھے آپکی ہیلپ کروانے دیں – اتنا تو کر ہی سکتا ہوں _ سیف اسکی بات سنے بنا ہی اپنی شرٹ کے بازو فولڈ کرتا ہوا کپ ٹرے میں رکھے کچن کی طرف بڑھا – آبدار بھی خاموشی سے اٹھتی ابراہیم کو مکمل نظرانداز کرتی سیف کی پیچھے گئ _ وہ وہی سرجھکاۓ بیٹھا رہا _ بازوؤں کی رگیں ابھر آئیں تھی _ افف مجھے کیوں برا لگ رہا ہے _وہ مجھ سے بات بھی نہیں کررہی _ افف مجھے کیا ہے مجھے زیادہ سوچنا نہیں چاہیے — ” بدتمیز آبدار – ہونہہ ” ابراہیم _ آواز اسکے کانوں تک پہنچی – اس نے دھیان دیا اور اسکی آنکھیں بڑی ہوئیں _ ابھری رگیں غائب ہوگئیں – اس نے سر اٹھا کر آبدار کو دیکھا _ جو اسے گھور رہی تھی — ہمم مجھے آواز دی ہے _ میرا نام لیا ہے _؟!! اس نے یقین کرنا چاہا — ابراہیم تمہارا ہی نام ہے — نہیں _؟ وہ بازو سینے پر باندھتی اسے ہنوز گھور رہی تھی_ تم نے پہلی دفعہ میرا نام لیا ہے – مجھے لگا کہ مجھے پہلی دفعہ کسی نے پکارا ہے – وہ ہلکا سا ہنسا اسکی بادامی آنکھیں چمک رہی تھیں _ وہ ٹہر گئ پر پھر سرکو جھٹکتی اسکی جانب متوجہ ہوئ —ابراہیم _ ” تم نے میرے گلدان میں لگاۓ گئے تازہ پھولوں کو مسل کر رکھ دیا ہے – اپنے موٹے ہاتھ سے “_ موٹا ہاتھ _؟! وہ اپنے وینی اور سلم ہاتھ کے بارے میں سنتا دہل ہی تو گیا تھا _ آبدار نے ایک نظر اسکے ہاتھ کو دیکھا – ٹھیک ہے موٹا ہاتھ نہیں ہے تمہارا لیکن تم نے میرے پھولوں کا کیا حشر کیا ہے _ اس کا کیا –؟ ابراہیم نے زرا سی نظر گھمائ سامنے اور – اومائ گاڈ — یہ پھول کیسے اسکے ہاتھ میں آۓ _ اس نے تڑے مڑے ہوۓ پھولوں کو اٹھا کر ڈسٹبن میں پھینک دیا _ ہاہاہا اوہ پتا نہیں یہ کیسے ہو گیا – ایم سوری _ اففف, وہ کچھ اور بولتی کہ اسی لمحے سیف اپنے فولڈ کیے ہوۓ شرٹ کے بازوؤں کو سہی کرتا انکی طرف آیا _ میں نے کچن کلین کر دیا ہے – اب ہم لوگ جا سکتے ہیں –تھینکیو مسٹر سیف _.آل رائٹ باۓ – سیف نے ہینڈ شیک کے لیے ہاتھ بڑھایا جو آبدار نے تھام لیا _ باۓ _ ابراہیم آنکھیں گھماتا تیزی سے باہر کی جانب بڑھا _ اسکو کیا ہوا ہے _ ؟ ویل, اسکی عادت ہی ایسی ہے – اوکے میں چلتا ہوں – وہ ہاتھ ہلاتا باہر کی جانب بڑھا _عادت ہے – وٹ ایور “‘
Listen My Love by ZK Episode 9
