…اندھیرے کمرے میں بلکل خاموشی تھی رات کے دو بج چکے تھے – بیڈ پر لیٹے ہوۓ وجود کو چاند کی روشنی میں دیکھا جا سکتا تھا – وہ وجود جو کچھ دیر پہلے تک پرسکون سا سویا ہوا تھا اب اس کے چہرے پر بےچینی دیکھی جا سکتی تھی -” آپ مجھے اگنور کررہے ہیں – آپ جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں نہ – صاف صاف کیوں نہیں کہتے کہ جان چھڑانا چاہتے ہیں مجھ سے _ ہاں چھڑانا چاہتا ہوں جان – مجھے ابھی بات نہیں کرنی بعد میں بات کرتے ہیں _ میں آپ کو چھوڑ کر چلی جاؤں گی – میں چلی جاؤں گی سلطان _ ” ” نہیں ” _ مت جاؤ _ آئم سوری — ” .وہ وجود ہانپتا ہوا اٹھا – اس سردی کے موسم میں بھی اسکے چہرے پر پسینا دیکھا جا سکتا تھا — بغیر شرٹ کے وہ وجود تیز تیز سانس لیتا ڈرا ہوا سا لگتا تھا _ سبز رنگ کی آنکھوں میں خوف تیر رہا تھا _تھوڑا سا اپنی تیز دھڑکنوں پر قابو پاتے ہوۓ اس نے ٹائم دیکھا اور اٹھ کھڑا ہوا _ کرٹنز کو سائیڈ پر کرتے وہ مرروال کے سامنے جاکھڑا ہوا – لمبی لمبی سانسیں لیتے اس نے اپنی آنکھوں میں آئ نمی صاف کی – ایک ہاتھ مرر وال پر رکھے اسنے اپنا ماتھا بھی اس پے ٹکایا _ کچھ دیر یونہی رہنے کے بعد وہ وہاں سے ہٹتا صوفے کی جانب بڑھا اور وہاں رکھی شرٹ اٹھا کر پہنتے وہ واشروم کی جانب بڑھا _کچھ دیر بعد وہ کمفرٹیبل ڈریس پہنے باہر آیا – چہرے پر پانی کی بوندیں اور گیلے بال اس بات کا اشارہ تھے کہ وہ ابھی باتھ لے کے آیا ہے _ ٹاول سے بال رگڑتے وہ انہیں خشک کیے جاۓ نماز بچاۓ کھڑا ہوگیا – یقیناً وہ تہجد پڑھ رہا تھا _ اسے کسی ایسی چیز کی تلاش تھی جو اس سے کھو گئ تھی _ وہ اب پرسکون سا نماز ادا کررہا تھا – وہ رکوع میں گیا پھر وہ سجدے میں گیا – کافی دیر سجدے میں ہی رہا _ مکمل خاموشی میں وہ سکون سے تہجد پڑھتا حسین مجسمہ لگ رہا تھا _نورانی مجسمہ — وہ اب دعا کر رہا تھا – ” اس کے آنسو اسکی ہتھیلیوں کو بھگوتے چلے گئے ” __💬…کیاخیال ہے _؟ نئے لوگوں کی انٹری کیسی لگی -؟ آبدار کیا کرنا چاہ رہی ہے – وہ شخص کون ہے – انڈرورلڈ _؟؟ پڑھ کر ریویو ضرور دیں کے آپ اس ناول کے بارے میں کیا سوچتے ہیں _ (باقی آئیندہ )
Listen My Love by ZK Episode 9
