Uncategorized

Maharram-e-Junoon by Mahnoor Shehzad-complete

We have all kind of novels in our website like romantic, suspenful, thrill, comedy, horror, adventure, fantasy, fiction, classic novels, ebook novels, youtube novels. In this website you can find your favorite category of novels in the category section below, explore more, enjoy more.To read and download this beautiful novel just click on the NEXT PAGE….

وہ معصوم اپنے کمرے میں سمٹی ہوئی آنکھیں بند کیے بےچین سی سونے کی کوشش کررہی تھیتبھی کوئی دبے قدموں سے چلتا اس کے کمرے کو ان لاک کرکے اندر بڑھا قدموں کی چاپ سنتے ہی اس ننھی جان کا خون خشک ہوگیا وہ زور سے آنکھیں میچ گئی۔”مجھے معلوم ہے تم جاگ رہی ہو”وہ ننھی جان اپنے اس قدر قریب سے یہ آواز سن کر خوفزدہ سی اپنی خوبصورت امبر رنگ کی بڑی آنکھیں کھول کر نظریں سامنے کر گئی جہاں وہ شخص چہرے پر وحشت لیے حوس بھری نظروں سے اسے گھور رہا تھا اس معصوم کی آنکھوں میں خوف صاف لہرایا۔”ممم۔۔۔میرے قریب مت آنا تم”وہ خوفزدہ سی بیڈکراؤن کی جانب کھسکتے لڑکھڑاتے ہوئے ہمت سے بولی وہ شخص قہقہ لگا کر ہنسنا۔”مجھے تمہارے قریب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے”چہرے پر کمینی مسکراہٹ سجائے اس کی جانب بڑھتے ہوئے کہنے لگا وہ خوفزدہ سی نفی میں سر ہلا رہی تھی آنکھوں سے آنسو ایک ایک کرکے گال پر بہ رہے تھے”ن۔۔ننہیں پلیزز “وہ روتے ہوئے منت بھرے لہجے میں اس سے التجا کرنے لگی مگر وہ بےرحم انسان سے ہمدردی کی امید لگارہی تھی”خاموش”غصے سے اسے جھڑکتا وہ اس کے قریب آکر اس کے سینے سے دوپٹہ اتار کر زمین پر پٹک گیا وہ زور سے رونے لگی۔ وہ شخص اس کے چہرے کے قریب چہرہ لانے لگا جب اس نے روتے ہوئے اپنا چہرہ دوسری سمت کرلیا سامنے موجود اس درندے کے چہرے پر ناگواریت سی چھائی تھی اور وہ اس کے منہ پر زور سے ہاتھ رکھ کر دباؤ ڈالتا اس کا منہ اپنے سامنے کر گیا ضحی نے پوری طاقت سے اسے خود سے دور کرنے کیلئے اپنے موم جیسے ہاتھ اسکے وجود پر رکھے وہ شخص مسکرادیا اور اس کے دونوں ہاتھ اپنی گرفت میں لیتا اوپر کرکے اسے نیچے گرے دوپٹہ سے باندھ گیا اور اس کی گردن پر جھکنے لگا جب ضحی پیروں کو زور زور سے ہلانے لگ گئی چہرے پر سختی سجائے وہ اسے دیکھنے لگا جو نفرت بھری نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی وہ اس کے پیروں پر بھی وہی عمل دوہراتا اس کے قریب آیا اور اس کی گردن پر تشدد کرنے لگ گیا وہ بےبس روتی رہی چیختی رہی مگر اس کی آواز سننے والا کوئی نہیں تھا۔کچھ دیر بعد اس کے بازوؤں اور پیروں کو کھول کر چہرے پر مسکراہٹ سجائے اسے دیکھنے لگ گیا “تم انسان کہلانے کے قابل نہیں ہو تم حیوان ہو حیوان سنا تم نے میں تمہاری اصلیت سب کو بتادوں گی دیکھنا تم “وہ روتے ہوئے اسے شعلہ برستی نگاہوں سے دیکھتی آہستہ آواز میں کہنے لگی جس پر وہ شخص چہرے پر ڈھٹائی سے مسکراہٹ سجا گیا “کس کو بتاؤ گی اپنی دادی کو ہاں جو تم سے سیدھے منہ بات نہیں کرتی ہے یا پھر اپنی پھوپھو جس کا بس چلے وہ تمہیں آج ہی ختم کردے بولو یا پھر اپنے باپ کو جو تمہیں کچھ سال پہلے یہاں چھوڑ کر اپنی نئی بیوی کے ساتھ خوش ہے ہاں؟؟”وہ پرسکون انداز میں اسے دیکھتے ہوئے اس کی بےبسی کا مذاق اڑاتا کہنے لگا وہ بس نم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگ گئی”جس کو بھی بتاؤ گی خود پھنسو گی بہتری یہی ہے خاموش رہو ٹھیک ہے آج کے لیے کافی تھا کل پھر ملاقات ہوگی”وہ اس کے چہرے پر ہاتھ ہاتھ رکھتے ہوئے مسکرا کر کہنے لگا جب ضحی نے اس کا ہاتھ فوراً جھٹکا اور وہ مسکرا کر چلا گیا۔اس شخص کے جاتے ہی وہ بیڈ کراؤن سے لگ کر خود میں سمٹتی زاروقطار رونے لگ گئی دماغ بلکل ماؤف ہوچکا تھا زور زور سے اپنی گردن پر ہاتھ پھیر رہی تھی نشان اب زخم میں تبدیل ہوگئے اور ان میں سے خون بہنے لگ گیا مگر اسے پرواہ کہاں تھیڈیڑھ گھنٹہ وہ ایک ہی جست میں بیٹھی آنسو بہاتی رہی اور اچانک اس کی آنکھیں خودبخود بند ہونے لگ گئی وہ اسی طرح نیند کی وادیوں میں اتر گئی۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,