Uncategorized

Man Angan Mein Deep Jale by Sana Sufiyan Khan Last Episode 5

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں امید کرتی ہوں کہ آپ ٹھیک ہوں گے اور اس خط کو دیکھ کر سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ کیوں لکھا۔۔؟ تو میں آپ کو بتا دوں کہ یہ بہت ضروری تھا۔۔
میں شروع سے ہی سوچتی تھی کہ آپ نے مجھ جیسی لڑکی سے شادی کیوں کی۔۔؟ بہت سوچنے کے بعد اور آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ آپ کا دل بہت نرم ہے۔ آپ بہت سے کام ہمدردی میں کر جاتے ہیں۔ آپ نے مجھ سے شادی بھی ہمدردی میں ہی کی تھی۔۔
میں آپ کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے اپنا نام دیا۔ میں آپ کے ساتھ کبھی بھی زیادتی ہوتے نہیں دیکھ سکتی اس لئے میں آپ دونوں کے درمیان سے نکل آئی ہوں۔۔
اگر میں کچھ دن اور رہتی تو شاید میں سیلفش ہو کر صرف اور صرف اپنے بارے میں سوچتی لیکن وقت رہتے ہی میں سنبھل گئی ہوں۔ آپ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے۔ آپ کے ساتھ کھڑی وہ اچھی لگتی ہے۔۔
میں شاید کبھی بھی آپ کے ساتھ چلنے کے قابل نہیں ہوتی۔ مجھے آپ کا نام ملا اور آپ کے نام کے ساتھ مجھے عزت مل رہی یہی میرے لئے کافی ہے۔۔
میں کسی اور کی خوشیوں پر اپنے خوابوں کا محل کھڑا نہیں کر سکتی، جو جگہ جس کی ہے وہ ضرور ملنی چاہیے۔ میں جا رہی ہوں واپس اپنی جگہ اور اپنی زندگی گزارنے کے لئے کوئی نہ کوئی کام ڈھونڈ لوں گی۔۔
میں دعا کروں گی آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں اور اپنی زندگی خوشیوں سے گزاریں۔ مجھے معلوم ہے کہ میں اتنی اہم ہستی نہیں تھی جو آپ کو کبھی یاد آؤں اور اگر کبھی ایسا ہوا تو آپ ایک برا خواب سمجھ کر بھول جائیے گا۔۔
آپ کی خیرخواہ
شمامہ

اس نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار پڑھا لیکن وہ ان الفاظوں کو تبدیل نہیں کر سکتا تھا۔ اتنی بڑی غلط فہمی کہ وہ اپنے اندازے سے ہی سب کچھ ٹھیک سمجھتے ہوئے اسے چھوڑ کر اپنی دنیا میں لوٹ گئی تھی۔ کیا اس کی محبت میں طاقت نہیں تھی یا شدت نہیں تھی جو وہ اتنی آسانی سے ہار مان کر چلی گئی۔۔
“آپ نے اچھا نہیں کیا وائفی، میری محبت کو ہمدردی سمجھ کر چھوڑ گئیں۔ مجھ سے لڑائی کر لیتی یا پھر اپنے حق کے لئے کم از کم آواز تو اٹھاتیں لیکن آپ نے بنا ہتھیار اٹھائے ہی میدان چھوڑ کر بھاگ گئیں۔۔!!” لفافہ موڑ کر اپنے پاکٹ میں رکھتے ہوئے وہ فوراً واپس مڑا۔ چند پل لگا تھا اسے فیصلہ کرنے میں کیونکہ وہ اس فیصلے کے لئے وقت نہیں لگا سکتا تھا۔۔
“ہاں شرجیل ابھی کے ابھی ممبئی سے بنارس تک کا ٹکٹ چاہیے۔ مجھے ابھی جانا ہے۔۔!!” ملازمین سے اپنا بیگ پیک کرنے کا کہہ کر موبائل سے شرجیل کو ہدایت دیتے ہوئے خود بابا کے پاس گیا۔۔
“بابا میں جا رہا ہوں آپ کی بہو کا دماغ درست کرنے، مجھے روکنے کی کوشش مت کیجئے گا اور ہاں اپنا خیال رکھیے گا جلد ہی ہم دونوں آپ کے ساتھ ہوں گے انشاء اللہ۔۔!!” وہ بابا کے قریب پہنچ کر کہتا ہوا واپس مڑ گیا جبکہ وہ سکون سے بیٹھے ہوئے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ان کا بیٹا وہی کریگا جو اس نے سوچا ہے۔۔
٭٭٭٭٭٭٭

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on