We have all kind of novels in our website like romantic, suspenful, thrill, comedy, horror, adventure, fantasy, fiction, classic novels, ebook novels, youtube novels. In this website you can find your favorite category of novels in the category section below, explore more, enjoy more.To read and download this beautiful novel just click on the NEXT PAGE….
“شاہو جی اب تو عاصم اور رباب بھی ہنی مون سے واپس آ گئے ہیں اور ہم ۔۔۔۔ ہم ایک بار بھی گھومنے پھرنے نہیں گئے ۔۔۔ ” نیناں نے نروٹھے ہوئے لہجے میں کہا شاہزیب نے مسکرا کر اپنی دل۔ و جان سے پیاری بیوی کو بڑی محبت سے دیکھتے ہوئے شوخ لہجے میں کہا ۔۔ “, میری مینا نے ہنی مون پر جانا ہے ۔۔۔ ؟ شاہزیب نے اسے چھڑنےہی والے انداز سے کہا وہ نا فہمی سے مسکرا کر اثبات میں سر ہلانے لگی ۔۔۔” مجھے منظور ہے ویسے بھی عید کی۔ چھٹیاں مل رہی۔ ہیں ۔۔۔ ایک ہفتے کے لئے مری چلتے ہیں لیکن ہادی اور سعدی ساتھ نہیں جائیں گئے ۔۔۔ ” شاہزیب نے فیصلہ کن انداز سے کہا ” کیوں شاہزیب بچے کیوں نہیں جائیں گئے ۔۔۔۔ ” “اس لئے کہ نیناں جی ہنی مون پر بچوں کا کیا کام ہے ۔۔۔ وہ دادا دادی اور چچا کے پاس ہی رہیں تو اچھا ہے ” شاہزیب نے نیناں کے کندھے پر بازو رکھ کر معنی خیز انداز سے کہا ۔۔۔۔ وہ شاہزیب کی بات کا مطلب سمجھ کر نظریں چرا گئ گئ ۔۔۔ ” تو پہلے تم سے کہہ رہا تھا کہ اب ہماری ایک بیٹی بھی ہونی چاہیے ۔۔۔۔ ” دھیمے لہجے میں وہ اپنی فرمائش بتانے لگا۔۔۔ نیناں نے اسکے ہاتھ اپنے کندھے سے پھرے ہٹائے ” میں بچوں کے بغیر نہیں جاؤں گی اور جب میاں کو ہنی مون اتنی عرصے بعد یاد آئے تو اسکی یہ سزا تو ہونی ہی چاہیے کہ بچے بھی ساتھ جائیں ” نیناں نے خفگی سے جتایا ۔۔۔۔ شاہزیب نے کچھ ثانیے اسے غور سے دیکھا پھر اپنا تکیہ درست کیے لیٹ گیا اور آنکھوں پر اپنا بازو رکھ کر لیمپ آف کیااور دھیرے سے بولا ” بھول جاؤں پھر ہنی مون کو ۔۔۔۔ “
۔۔۔