Uncategorized

Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 2 Online Reading

اگلے دن سيٹ کی بجاۓ انہيں ساحل کے کنارے پہ چند سين کرنے تھے۔ چند اداکار اور باقی سب کريو کو لے کر وہ سب وہاں موجود تھے۔
ريم نے اشاذ کی جانب ديکھا۔ جو ہميشہ والی سنجيدگی خود پر طاری کئے کام مين مصروف تھا۔ معمول کے مطابق ہی وہ ريم سے ملا۔ رات والی کسی بھی بات کا اسکے چہرے اور کسی بھی انداز سے معلوم ہی نہيں ہو رہا تھا۔ ريم نے بھی سر جھٹکا۔
دل ميں سوچا کہ شايد وہ واقعی پی پلا کر آيا تھا۔
وہ سب سين کرنے ميں مصروف تھے اور وہ ايک چھوٹی سی پہاڑی پر بيٹھی لہروں کا اتار چڑھاؤ ديکھ رہی تھی۔ نجانے کتنے سالوں بعد آج موجوں کی لہروں سے پر لطف منظر سے حظ اٹھا رہی تھی کہ اسے خود بھی ياد نہيں تھا کہ آخری بار اسے کب ديکھا تھا۔
کچھ دير بعد اسے اپنے قريب کسی کے بيٹھنے کا گمان ہوا۔
گردن موڑ کر ديکھا تو اشاذ تھا۔
“تم نے ميری رات کی کيفيت کو لفظوں ميں نہيں ڈھالا” سامنے ديکھتے وہ رات والی بات کا حوالہ دے رہا تھا۔ ريم نے کچھ حيرانگی سے اسے ديکھا۔
“ميں تو سمجھی تھی کہ آپ رات ميں اپنے ہوش و حواس ميں نہيں تھے” قريب موجود ايک پتھر اٹھا کر پانی ميں پھينکا۔۔ اسکی اڑتی چھينٹيں نجانے ريم کو اتنی بھلی کيوں لگيں۔
“اپنی محرومی کو بھی ايسے ہی دنيا کی نظر کيوں نہيں کرديتيں” اسکی بات پر وہ بری طرح چونکی۔
“ميں کسی سے اس بارے ميں بات کرنا پسند نہين کرتی” اپنی طرف سے دو ٹوک بات کہہ کر پاؤں کو سميٹ کر چوکڑی بنائ اور ہاتھوں کو دوپٹے ميں سميٹا۔ اشاذ نے بڑی فرصت سے اس کا ايک ايک انداز ديکھا۔ پھر ہولے سے مسکرايا۔
“خيالی دنيا ميں تو بڑی تلخ باتيں بھی لکھ جاتی ہو۔ لوگوں کو زندگی سے سيکھنے کے گر بھی بتاتی ہو۔ اپنی ذات کے لئے کچھ نہيں۔۔۔ بس کہنے کی ساری باتيں ہيں۔۔۔ کتنا فرق ہے تمہارے قول و تضاد ميں” اس کا لہجہ اسے صاف اپنا مذاق اڑاتا محسوس ہوا۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,