Uncategorized

Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 2 Online Reading


“جب ايک شخص آپ کو منع کررہا ہو۔ کہ ميری ذاتيات ميں مت گھسيں۔ تو سمجھداری اور اخلاق کا تقاضہ يہ ہوتا ہے کہ آپ اس ميں مت گھسيں۔۔ ليکن آپ شايد ان دونوں چيزوں سے واقف نہيں۔” وہ اسکی جانب چہرہ کئے ترش انداز ميں اسے لعنت ملامت کرنے لگی۔ جس کی ہميشہ والی مذاق اڑاتی ہنسی اسے اور سيخ پا کرگئ۔
“اور آپ جس مرضی کی ذاتيات ميں گھسيں۔۔ تمہارا اپنے بارے ميں کيا خيال ہے۔ تمہيں اس سب کا کس نے اختيار ديا ہے” اسکی بات پر اس نے ناسمجھی سے اسکی جانب ديکھا۔
“مجھے اس قسم کا گھٹيا شوق ہر گز نہيں” تيکھے لہجے ميں اسے باور کروايا۔
“رئيلی۔۔ کبھی اپنے انٹرويوز دينے کے بعد دوبارہ پڑھے ہوں تو پتہ ہوکہ کس کس کے بارے ميں تم اپنی مفت اور سستی راۓ دے چکی ہو” تلخی سے ايک ايک لفظ چبا کر کہا۔
“آپ شايد اپنی بات ضائع جانے پر کچھ زيادہ ہی اوور ری ايکٹ کرگئۓ ہيں۔ يا اس بات کا دکھ ہے کہ رات کے پہر آپکی باقی تتليوں کی طرح ميں نے آپکی پذيرائ کرکے بات سے بات کيوں نہيں نکالی تاکہ ايک نيا اسکينڈل بنتا” اٹھتے ہوۓ وہ کپڑے جھاڑ کر جيسے بدلہ پورا کرچکی تھی۔
“اب تم ميری ذاتيات پر حملہ نہيں کر رہيں۔ بغير جانے بوجھے دوسروں کے بارے ميں دئيے جانے والے کمنٹس اسی طرح واپس آپکے منہ پر بھی پڑ سکتے ہيں۔۔ ياد رکھنا” اس سے پہلے کہ وہ وہاں سے جاتی۔ اشاذ اسے آئينہ دکھا کر اس سے پہلے وہاں سے جاچکا تھا۔ ‘
اس کی سمجھ سے بالاتر تھا کہ اشاذ کو اس سے کيا دشمنی تھی آخر۔ ايسی زہر ميں بجھی باتين وہ کيوں کرتا تھا۔۔
آج کی بات کا پس منظر وہ جاننے سے قاصر تھی۔ وہ کس انٹرويو کا حوالہ دے رہا تھا۔ اسے ذہن مين بہت زور دينے کے باوجود ياد نہيں آرہا تھا کہ اس نے خاص طور سے اشاذ کے بارے ميں کبھی کوئ بات کی ہو۔
کتنی ہی دير وہ وہيں گم صم بيٹھی رہی۔


جاری ہے

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,