Uncategorized

Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 2 Online Reading

رات ميں جس وقت وہ گھر آيا شديد تھکا ہوا تھا۔ لاؤنج ميں داخل ہوا تو سميرہ محو انتظار تھی۔
“ہوگيا تمہارا مسئلہ حل” اسے ديکھ کر وہ مسکرائ۔
وہ دھپ سے اسی کے ساتھ صوفے پر بيٹھ کر پشت صوفے کی بيک سے لگا کر چند لمحے خود کو ريليکس کرنے لگا۔
پھر اسی پوزيشن ميں چہرہ سميرہ کی جانب موڑا۔
“ميں کسی کو اپنا مسئلہ نہيں بناتا۔ ہاں ضد کہہ سکتی ہو”اسکی تصحيح کرتا ہوا بولا۔
“اچھا بابا۔۔ کيسی ہے وہ؟”
سميرہ کے سوال پر اس نے پھر سے آنکھيں بند کيں۔۔ خم دار پلکيں۔۔ پھر غصيلی نظريں۔۔
اس کا روپ کيسے بتاؤں ميں
ہزاروں رنگ بستے ہيں اس ميں
“لڑکيوں جيسی ہی تھی۔۔ کبھی اتنے غور سے مجھے کسی کو ديکھنا کا وقت نہيں ملا۔۔ اور نہ ميرے پاس وقت ہے۔” جواب اسکی سوچ کے بالکل برعکس تھا۔ رکھائ سے کہتا وہ اپنی جگہ سے اٹھا۔
“چلو اب سوجاؤ تم۔” اسے ہدايت ديتا وہ کمرے سيڑھيون کی جانب بڑھا۔
“تم نے کھانا کھا ليا ہے؟” سميرہ اپنی جگہ سے اٹھتی فکرمند لہجے ميں بولی۔
“ہاں يار سيٹ پہ کھا ليا تھا۔ اپنی دوست جو ميرے پيچھے لگا چھوڑی ہے تمہاری ڈيٹو کاپی ہے۔۔ وہ کہاں مجھے بھوکا رہنے ديتی ہے۔ ٹھونسا کر بھيجا ہے”سميرہ ہولے سے مسکرائ۔ ارم واقعی اسی کی طرح اشاذ کا دھيان رکھتی تھی۔ اسی لئے اسے کبھی اشاذ کی اکيلے فکر کرنی نہيں پڑی۔
“نانا جان ٹھيک ہيں؟” سيڑھی پر قدم رکھتے وہ بولا۔ وہ جانتی تھی کہ اوپر سے وہ جتنا لاپرواہ نظر آتا ہے حقيقت ميں اتنا ہے نہيں۔
“ہاں ٹھيک ہيں۔ آج بی پی تھوڑا ڈاؤن تھا۔ ڈاکٹر چيک کرگيا تھا” سميرہ کے جواب پر وہ کچھ بھی کہے بنا خاموشی سے سيڑھياں چڑھ گيا۔


Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,