“اب الیکشن کا وقت ہے اور تمہیں اپنی سیکیورٹی سخت رکھنی چاہیے۔ کیا کسی پرسنل باڈی گارڈ کو ہائیر کیا تم نے یا نہیں۔۔؟” افتخار صاحب کے پوچھنے پر وہ ان کی طرف متوجہ ہوا۔۔
“نہیں نانو، مجھے ضرورت بھی نہیں ہے۔۔!!” اس نے اپنی طرف سے انہیں پرسکون کرنا چاہا۔ اسے معلوم تھا کہ یہ بات ان کے درمیان بہت زیادہ دنوں سے بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔۔
“مجھے تمہارے باہری دشمنوں سے زیادہ خطرہ تمہارے فیملی کے لوگوں سے محسوس ہوتا ہے۔۔!!” ان کی بات سن کر اس نے لبوں کو آپس میں پیوست کیے کچھ بھی کہنے سے خود کو بعض رکھا۔۔
“وہاں رہنے کی تمہیں کیا ضرورت ہے میری جان، یہیں ہمارے ساتھ رہو۔ جتنے دن تم وہاں ہوتے ہو ہمیں چین نہیں ہوتا۔۔!!” صوفیہ بھی ان کے باتوں میں حصہ لے چکی تھیں۔۔
“وہاں میری فیملی ہے آنی اور مجھے ان کی ضرورت ہو یا نہ ہو لیکن انہیں میری ضرورت ہے۔ میں ایسے کیسے انہیں یونہی چھوڑ سکتا ہوں۔۔؟” اب کی بار وہ بولنے سے خود کو باز نہیں رکھ سکا۔ اس کے چہرے پر لکھے درد کو وہ دونوں بخوبی محسوس کر سکتے تھے۔۔
“ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا میری جان کہ تمہاری آنی اور نانو ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں۔ کبھی خود کو تنہا نہیں سمجھنا۔ اس گھر کے درو دیوار ہمیشہ تمہارے انتظار میں رہیں گے۔۔!!” اپنی آنی کی محبت پر وہ بےاختیار ان کے ہاتھوں کی پشت کو سہلایا تھا پھر نظر خود سے چپک کر بیٹھی ہوئی اپنی چنگو منگو پرمرکوز کی تھیں۔۔
“میں نے اپنے کسی بہت خاص کے توسط سے تمہارے لئے ایک پرسنل باڈی گارڈ کو ہائیر کیا ہے۔ وہ اب ہر وقت تمہارے ساتھ ہونا چاہیے یہاں تک کہ سجیلہ ہاؤس میں بھی۔۔!!” افتخار صاحب نے اس کے سامنے ایک پیپر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔۔
“ٹھیک ہے نانو لیکن میں ایسے کیسے اسے اپنے ساتھ گھر کے اندر لے جا سکتا ہوں۔۔؟” اس نے سوال اٹھایا لیکن سامنے اس کے نانو تھے جن سے بحث میں کوئی جیت نہیں سکتا تھا۔۔
“میں صبح تمہیں اس سے ملوا دوں گا لیکن مجھے امید ہے کہ تمہیں مایوسی نہیں ہوگی۔۔!!” اس کے دستخط لینے کے بعد اس کے آرام کی غرض سے اسے کمرے میں بھیج دیا۔۔
وہ بھی تھکا ہوا تھا اور اس بحث کا نتیجہ آنا بڑا مشکل تھا اس لیے کمرے کا رخ کر چکا تھا۔۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Tamseel Episode 2 Free Online Reading
