Uncategorized

Tera Ishq Mera Junoon by ST Episode 17 Online Reading

تو رباب نے پٹ سے آنکھیں کھولتے ہی اپنے پیچھے مڑ کے دیکھا۔ازمیر وہاں نہیں تھا۔اس نے گہرا سانس لبوں سے خارج کیا اور مسکرا دی۔”میں لیٹی ہوئی تھی یہاں۔۔لیکن آپ کیوں پوچھ رہی ہیں؟”رباب نے انجان بنتے ہوئے پوچھا۔ملازم کی بات نہیں سنی تم نے۔۔اس نے کیا کہا ہے کہازمیر یہاں ہے اور یہ واش روم سے پانی کی آواز آ رہی ہے۔۔کیا وہ واش روم میں ہے؟ اور تم مجھے زرا یہ بتاؤ کہ وہ یہاں کیا کر رہا ہے؟”بلقیس نے خون آشوب نگاہوں سے اسے دیکھتے ہوئے سوال کیا۔”وہ اپنے معاملات میں خود مختار ہیں، جیسے رات میں مجھے لان میں اکیلے چھوڑ کر اندر چلے گئے بالکل ویسے ہی۔۔۔اب مجھے کیا پتا وہ رات کو یہاں کیوں آئے تھے۔ ہاں میں جب صبح یہاں آئی تو وہ یہ نہیں تھے، اس لیے میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔”پہلے تو رباب ان کی باتوں سے ڈری ہوئی تھی لیکن خود کو کمپوز کرتے اس نے خود اعتمادی سے جواب دیا اور کچھ کو معصوم اور انجان ثابت کرنے کی بھرپور اداکاری کی۔”اچھے سے جانتی ہوں لڑکی تم ہم سب کو یہاں پہنچا کر ازمیر ولا پہ قبضہ کرنا چاہتی ہو لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گی۔۔تمہارا جینا حرام نہ کر دیا تو میرا نام بھی بلقیس نہیں ہے۔”بلقیس کڑے تیوروں سے اسے گھورتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں بولیں۔”اب تک آپ یہی فریضہ تو اچھے سے انجام دیتی آئی ہیں۔۔اس کے علاوہ آپ سے توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے۔”رباب نے ان کی بات کا زرا برابر اثر نہ لیتے ہوئے ماضی کی یادوں کی راکھ کریدے ہوئے تلخ لہجے میں کہا۔”بہت زبان چلتی ہے تمہاری۔۔اسے بھی جلد بند کروں گی، زرا پہلے میں اپنے بیٹے کو دیکھ لوں۔”بلقیس اس کی بات پہ نخوت سے اسے دیکھ کر واش روم کی طرف بڑھیں جہاں سے پانی کی آواز اب بھی آ رہی تھی اور انہیں یہی لگا تھا کہ ازمیر وہیں ہے۔”ازمیر بیٹا۔۔”انہوں نے دروازے پہ دستک دیتے ہوئے ازمیر کو پکارا مگر جواب ندارد۔۔مڑ کے ایک غصیلی نگاہ رباب پہ ڈالی جو

بظاہر پُرسکون کھڑی تھی لیکن اندر ہی اندر ازمیر کو کوس رہی تھی کہ بھلا اسے یہاں سونے کی کیا ضرورت تھی۔بلقیس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو ڈور ناب پہ ہاتھ

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,