Uncategorized

Tera Ishq Mera Junoon by ST Episode 17 Online Reading

ازمیر بیڈ پہ کہنی ٹکائے، ہاتھ کا مکا بنا کر کن پٹی کے نیچے رکھتا اب اس کی جانب کروٹ کے بل ترچھا ہو کر لیٹا سوال کناں تھا۔”مطلب یہ ایکٹنگ مجھ سے نہیں

ہوتی۔”رباب نے مزید وضاحت کی۔”جبکہ تم نے مجھ سے اچھی کی ہے۔۔کرتی رہو، کیا قباحت ہے۔۔ایک انسان جو تمہیں اس حال میں دیکھنا چاہتا ہے، اس کے سامنے ایسے ہی مظلوم بنی رہو لیکن ویسے تم اپنی لائف بھرپور انداز میں انجوائے بھی کرتی رہو۔۔اور تم بھی تو یہی چاہتی تھی نا۔”ازمیر بات کے دوران یک لخت ہی سنجیدہ ہوا۔”کیا مطلب میں یہی چاہتی تھی؟”اب کے سوال پوچھنے کی باری رباب کی تھی جو ازمیر کی آخری بات پہ الجھ سی گئی تھی۔”کچھ نہیں۔۔”ازمیر نے پھر سے بیڈ پہ سر گراتے ہوئے آنکھیں موند لیں اور رباب کو لگا جیسے وہ اس سے کچھ چھپا رہا ہے۔”ازمیر آپ مجھ سے کچھ چھپا رہے ہیں؟”رباب نے پرسوچ انداز میں اس سے پھر سے سوال کیا۔”نہیں تو۔۔۔میں تم سے بھلا کیا چھپاؤں گا۔”ازمیر نے انجان بنتے ہوئے مسکرا کر کہا۔”یہی کہ شادی سے پہلے تک تو آپ کا رویہ بھی اپنی مام سے کچھ مختلف نہیں تھا اور نکاح کے بعد بھی ویسا ہی رہا۔۔پھر ایک دم سے کایا کیسے پلٹ گئی، آپ اتنے مہربان کیسے ہو گئے۔۔مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔۔لیکن اگر آپ اپنی مام کے ساتھ مل کر کوئی نئی سازش رچا رہے ہیں تب بھی مجھے بتا دیں بلکہ مجھے چھوڑنا چاہتے ہیں تو چھوڑ ہی دیں لیکن یہ سب کر کے مجھے مزید مینٹلی ٹارچر مت کیجئے گا کیونکہ اب میں یہ سب برداشت نہیں کروں گی۔”رباب کے لہجے میں انتہا کی سنجیدگی تھی۔اسے یہی لگتا تھا کہ اس میں بھی ازمیر کی کوئی چال ہے ورنہ کوئی اتنی جلدی کیسے کسی کے لیے بدل سکتا ہے۔”تمہاری بدگمانی بجا ہے رباب! مگر اس قدر بدگمان ہو جاؤ گی، میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔۔لیکن وقت آنے پر تمہیں سب پتا چل جائے گا کہ اس میں ازمیر کریم کی کوئی چال نہیں تھی بلکہ وہ پورے دل سے تمہارے ساتھ تھا اور رہی بات چھوڑنے کی تو یہ ہاتھ میں نے چھوڑنے کے لیے تو کبھی بھی نہیں تھاما تھا۔”ازمیر نے اٹھ کے بیٹھتے ہی رخ اس کی جانب موڑا۔”اگر میں یہ سب مان بھی لوں تب بھی میرے دل میں آپ کے لیے گرہ لگ چکی ہے جو شاید اب کبھی نہیں کھل سکتی۔۔آپ نے اس رات اس کمرے میں میرے ساتھ کیا کیا، میں نہیں جانتی۔۔۔لیکن آپ کے انکشاف کے بعد میں آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔۔آپ نے اب تک میرے ساتھ جو سلوک روا رکھا اس کے لیے تو معاف کر سکتی ہوں مگر اس غلطی کے لیے کبھی نہیں۔۔اور شاید یہ وجہ ہمارے رشتے میں ہمیشہ کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔”رباب نے صاف انداز میں اسے جتایا کہ اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔اس نے نہیں سوچا تھا کہ وہ ساری باتیں جو فی الحال وہ ازمیر سے چھپانا چاہتی تھی، اتنی جلدی اس پہ آشکار کر دے گی۔ وجہ شاید ازمیر کا بدلنا تھا جس نے یہ سب اگلنے پہ اسے مجبور کر دیا تھا۔رباب کی بات جیسے ہی مکمل ہوئی اس کی آخری بات پہ ازمیر اپنی جگہ چھوڑ کر اس کی طرف چلا آیا اور پھر اس کے گھٹنوں کے قریب پنجوں کے بل بیٹھا، نظریں اس کے چہرے پہ ٹکائے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا۔رباب حیرت زدہ سی کرسی کی پشت سے جا لگی اور سانس روکے بس خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھی۔”میں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ جس پہ مجھے شرمندگی ہو اور ہمارے رشتے میں کشیدگی پیدا ہو۔۔انفیکٹ میں تو کل رات تمہیں ساری بات بتانے ہی والا تھا مگر تم ہی ہمیشہ کی طرح جلدباز اور جذباتی ٹھہریں۔۔جس نے میری کوئی بھی وضاحت سننے سے انکار کر دیا۔”ازمیر نے اس کے گھٹنوں پہ دونوں بازو جمائے ہوئے کہا تو وہ اس کی بات پہ مارے خجلت کے نظریں چرا گئی۔”ہاں میں تمہاری اس حرکت پہ بہت غصہ تھا کہ یوں تمہیں میرے کمرے میں آ کر روم لاک نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔میں جانتا تھا رباب کہ وہ محض ایک شرارت تھی لیکن اس شرارت کی وجہ سے سب کے ذہنوں میں کس قدر شک بھر گیا، وہ کیا سے کیا سوچ بیٹھے۔۔اس سب میں مجھے اپنے کردار کو لے کر اتنی فکر نہیں تھی جتنا تم پہ انگلیاں اٹھنے کا ڈر تھا، اس لیے میرا رویہ تمہارے ساتھ سرد ہی رہا کہ مزید تم ایسی کوئی حماقت نہ کرو جو تمہاری رسوائی کا سبب بنے اور میں اس رات انیکسی میں تمہیں یہی بات سمجھانے آیا تھا کیونکہ مجھے لگا تھا کہ شاید تمہارے دل میں میرے لیے پسندیدگی ہے اور تم پھر سے کوئی ایسی شرارت نہ کرو۔۔ لیکن میں غلط تھا۔”ازمیر کے لہجے میں کچھ تھا۔۔جیسے دل ٹوٹنے کا درد!رباب نے پھر سے حیرت سے بھرپور نگاہ اس کے چہرے پہ ڈالی۔”کک کیا مطلب؟”

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,