Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 13

فارم ہاؤس کے ہال میں بیٹھا وجاہت علی کسی گہری سوچ میں ڈوبا ہوا تھا جب مشتاق ہاتھ میں چیک بک لیے چلا آیا۔
“کیسا محسوس کر رہے ہیں سر؟”وہ چیک بک میز پر رکھ کر دونوں ہاتھ باندھتے ہوئے بڑے ادب کے ساتھ بولا۔
“اے ون مشتاق! بس شزا جمال کی آنکھیں بھول نہیں پا رہا۔”اس نے بچی ہوئی سگریٹ کو انگلیوں میں مسلا تھا۔
“ارے سر ہوجائے گا، بس کچھ دن اور۔آپ اس چیک پر سائن کریں۔”
“کتنے دن مشتاق؟ میں برداشت ہی نہیں کر پا رہا۔”اس نے پن اٹھا کر بنا دیکھے چیک سائن کر لیا تھا۔
“بہت جلد! سر آپ فکر کیوں کر رہے ہیں؟ مشتاق ہے نا۔”اس نے چیک بک اٹھا کر جیب میں رکھا اور سینے پر ہاتھ رکھ کر تھوڑا سا جھکا تھا۔
“بس تمہارا ہی آسرا ہے مشتاق!”
“بے فکر رہیں، میں نے کالج کی آنر کو بڑی بیشکش دے کر سی سی ٹی وی فوٹیج نکالنے پر آمادہ کر لیا ہے۔یہ چیک ان کے لیے ہیں۔”
“یہ تو کمال ہو گیا ہے مشتاق! اب میں واقعتاً خوش ہوں۔”
“خوش ہونا بنتا بھی ہے سر! دیکھیں نا کل فوٹو گرافر کا کام تمام ہوا اور آج کالج آنر بھی مان گیا۔”
“”بے چارہ فوٹو گرافر! چلا تھا وجاہت علی عبّاسی کو بے نقاب کرنے۔”وجاہت علی نے مسلا ہوا سگریٹ راکھ دان میں پٹخ کر قہقہہ لگایا تھا۔
“نہ رہے گی بهینس نہ بجے گی بانسری۔”
“ویسے سر بانسری سے یاد آیا۔بے چارہ بڑی چاہت سے بانسری بجاتا تھا۔ایسے لگتا تھا پکّا عاشق ہے۔”
“ہاں بالکل، یاد ہے جب جرمنی میں پارک میں بیٹھا ہوا بانسری بجا رہا تھا اور ہجوم اس کے ارد گرد کتنے لوگ جمع ہوگئے تھے؟”
“ہاں سر اور پھر انہی لوگوں میں گھس کر میں نے اس کے جیب سے موبائل نکال کر سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا تھا۔”وہ اپنا كارنامہ بتانے لگا۔
“ہاں مگر کم بخت تھا بڑا ہوشیار، ثبوت ملتے ہی آگے بھیج دیتا تھا۔نہ جانے کس کے پاس ہوں گے ہمارے کارناموں کے سارے ثبوت؟”وہ ماتھے کو انگلی اور انگوٹھے سے دباتے ہوئے پھر سے فکرمند ہونے لگا تھا۔
“فکر نہ کریں سر! مشتاق اسے بھی ڈھونڈ نکالے گا۔فی الحال آپ جشن منائیں۔خس کم جہاں پاک۔”وہ مکّاری سے بولا تو وجاہت علی نے اس کے کندھے کو تپتپا کر اس کے کان میں سرگوشی کی تھی۔
“رات کے لیے کیا پلین ہے؟”
“پلین بڑا مست ہے سر! بس رات ہونے دیجئے۔”اس نے وجاہت علی کو آنکھ ماری تو وہ اپنے جیب سے مخصوص عطر نکال کر خود پر چھڑکنے لگا تھا۔


Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,