Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 14



“میں ٹھنڈیانی جا رہا ہوں۔اگر تم چاہتے ہو کہ اپنے گھر چلے جاؤ تو مجھے نام بتا دو۔نہیں بتایا تو تم گھٹ گھٹ کر یہاں مر جاؤگے مگر آزادی نہیں ملے گی۔”مشتاق اس کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر بڑے آرام سے بولا۔
“کوئی بات نہیں، میں نے قید سے یاری کر لی ہے میں نے۔”وہ زخمی سا ہنس دیا۔
“اپنی جوانی پر رحم کرو۔اچھا صرف اتنا بتا دو کون کون سے ثبوت ہیں تمہارے پاس؟ پھر میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔”س نے پینترا بدلا تھا۔
“سن شائن گرلز کالج کی طالبہ شیما کی خود کشی سے پہلی والی وڈیو، جس میں اس نے وجاہت علی کا نام لیا تھا۔گرلز اسکول ٹیچر کے ساتھ زبردستی کے تصاویر، جسے موت کے گھاٹ اتار کر ٹھنڈیانی کی گہری کھائیوں میں دهكیل دیا تھا اور بہت سی بے شمار ایسی تصویریں جن میں تمہارے وجاہت علی لڑکیوں کو چھیڑتے ہوئے پائے گئے ہیں۔”
“مگر مجھے تو یہ سب نہیں ملا تھا تمہارے موبائل میں؟”
“پاگل تو نہیں کہ سب کچھ موبائل میں رکھتا۔”
“تو پھر کہاں پر محفوظ کی ہے ڈیٹا؟”مشتاق نے اس کی گردن دبوچ لی۔
“پولیس کے پاس!”
“پولیس تو ہماری اپنی ہیں؟”اس نے قہقہہ لگایا مگر در حقیقت وہ دراب کے منہ سے ساری باتیں سن کر ڈر گیا تھا۔”تم کچھ بھی نہیں کر سکتے۔”
“ہاں مگر الیکشن کے دن، ہر گھر، دکان اور دفتر کے ٹی وی سكرین پر شہہ سرخیاں ہوں گیں جس میں وجاہت علی کے ساتھ تمہارا نام بھی ہوگا۔”
“تم آخر ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟”مشتاق نے ضبط سے کام لیا۔
“وجاہت علی کو رسوا کرنا چاہتا ہوں۔وہ بھی خاص الیکشن کے دن۔”
“کیسے کروگے؟ تم تو ہماری قید میں ہو!”مشتاق نے اس کی بات سن کر قہقہہ لگایا تھا۔
“پولیس کے علاوہ ایک محّبِ وطن، ایماندار آدمی کو بہت پہلے ہی یہ ذمہ داری سونپ چکا ہوں۔میں مر بھی جاؤں تو وہ ہو کر رہے گا جس کا میں نے سوچا ہے۔”
دراب کی آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک تھی۔مشتاق کو لگا تھا اس کے ارادے کی پختگی اسے راکھ کر دے گی اس لیے وہ بنا کوئی جواب دیئے وہاں سے نکلا تھا۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,