Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 6 Online Reading

وہ صبح سے دوپہر تک پوڈ میں اکیلی بیٹھی خاموش آنسو بہا رہی تھی۔مہرین کئی دفعہ اسے باہر نکلنے کا کہہ چکی تھی مگر وہ تھی کہ طبیعت خرابی کا بہانہ بنا کر بیٹھی رہی۔

اس کا دل عجیب سی بے چینی میں مبتلا تھا۔

وہ دُراب کے لیے بہت فکرمند تھی۔

اس نے بیگ کے ساتھ رکھی دُراب کی شال اُٹھا کر دل سے لگائی تو اس کا جی بھر آیا تھا۔

وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

اسی اثناء میں مہرین اندر چلی آئی تو وہ شال گود میں چھپا کر آنکھیں پونچھنے لگی۔

“ابی کیا ہوا؟ کیوں رو رہی ہو؟”وہ پریشان ہو کر اس کے پاس آئی۔

“سر میں درد ہے۔”

“یار وہ تو میرا بھی ہے۔میں رو تو نہیں رہی۔ضرور کوئی بات ہوئی ہے۔”وہ اس کے پاس بیٹھی تو اس کی نظریں میزاب کے گود میں پڑی شال پر پڑیں۔

“فراز نے کچھ کہا ہے؟”

“نہیں، وہ کیا کہے گا اور کچھ کہے بھی تو میں روؤں گی کیوں؟”وہ مہرین کو سُرخ آنکھوں سے گھورنے لگی۔”ویسے اس کے ساتھ میرا ایسا کوئی رشتہ ہے نہیں۔”

“کیوں نہیں، محبت کا رشتہ ہے نا۔”کچھ توقف کے بعد۔”وہ تم سے محبت کرتا ہے ابی!”

“ہاں تو میں تو نہیں کرتی نا۔”اسے اس وقت فراز سے چِڑ سی ہونے لگی تھی۔

“اتنی سنگ دلی؟”مہرین اس کی بات سن کر افسوس سے سر ہلانے لگی۔

“دل پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا۔”میزاب نے درشت لہجے میں کہا تو مہرین اٹھ گئی تھی۔

“تمہاری جگہ میں ہوتی تو اسے اپنی محبت پانے کے لیے ایک لحظہ بھی انتظار نہ کرنا پڑتا۔”اس کی آنکھوں میں ایک موتی چمکا تھا۔

“اور یہ سب تم اس لیے کہہ رہی ہو کہ شاید تم اسے پسند کرنے لگی ہو۔”

“پسند تو بہت چھوٹی بات ہے۔”اس نے گہری سانس لی۔”دھڑکنوں میں بستا ہے۔”

“میرا بھی دھڑکنوں میں کوئی اور بستا ہے۔”اس نے مٹھیاں بھینچ کر آنکھیں میچ لی تھیں۔”اپنی دھڑکنوں کو ویران کرکے کیسے کسی اور کا دامن تاروں سے بھر دوں؟”

“کاش اسے تمہاری جگہ مجھ سے محبت ہوئی ہوتی۔”وہ یہ کہہ کر باہر نکلی تو وہاں فراز کو کھڑا دیکھ کر اس نے ماتھے کو ہاتھ دے مارا تھا۔

فراز بنا کچھ کہے وہاں سے چلا گیا تو مہرین لب کاٹتی رہ گئی۔

______

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,