Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 7 Online Reading

اس کی حالت روز بہ روز خراب ہوتی جا رہی تھی۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ گئے تھے۔اسے اب تک دُراب کی کوئی خبر نہیں ملی تھی۔اس کا موبائل خراب پڑا تھا اور اس کے والد کے ساتھ نوکیا کا موبائل تھا۔

مہرو کے پاس بھی آج کل فون نہیں تھا ورنہ فیس بک پہ دُراب کو سرچ کرلیتی۔وہ اندر ہی اندر گھُلی جا رہی تھی۔کالج میں بھی وہ چُپ چُپ رہتی۔

“ابی سچ سچ بتا، کیا ہوا ہے؟جب سے ہم ٹھنڈیانی سے آئے ہیں تم بیمار سی رہنے لگی ہو۔تمہارے چہرے پر وہ تازگی نہیں رہی ہے۔”مہرین نے اس کا ہاتھ پکڑ کر نرمی سے پوچھا تھا۔

“ایسا کچھ نہیں ہے۔بس میرے سر میں درد رہتا ہے جس کی وجہ سے میں بے آرام رہتی ہوں۔”وہ جان چھڑاتے ہوئے بولی۔

“تو ڈاکٹر کے پاس جاؤ نا۔”

“مجھے وحشت ہوتی ہے ڈاکٹر سے۔”وہ کتاب کھول کر بیٹھ گئی۔

“اور مجھے وحشت ہو رہی ہے تمہیں اس حال میں دیکھنے سے۔”وہ اسے گھور کر رہ گئی۔”ویسے ٹھنڈیانی میں جو تم نے بات کی تھی کیا وہ سچ تھی؟ کیا واقعی تمہاری زندگی میں کوئی اور ہے؟”اس دن کے بعد سے اس بارے میں ان کی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔

“مجھے نہیں پتا۔”میزاب نے آنکھ میں اُمڈ آنے والی نمی کو پونچھا تھا۔

“اچھا ریلیکس! تم بیٹھو، میں کلاس جا رہی ہوں۔ تمہارے لیے ایک  زبردست سی چیز لائی ہوں۔تم دیکھوگی تو تمہارا چہرہ کھِل جائے گا۔”وہ یہ کہہ کر کلاس کی جانب چلی گئی۔اتنے میں کالج کے گیٹ سے اندر آتا ہوا فراز دکھائی دیا۔

اس کے چہرے پر اطمینان سا در آیا تھا۔

وہ جلدی سے اٹھ کر اس کی طرف بڑھ گئی۔

“اسلام علیکم! کیسے ہیں آپ؟”پہلی دفعہ وہ اسے خود سے مخاطب کر رہی تھی۔

“وعلیکم اسلام! بہت بہتر، بلکہ بہت ہی اچھا۔آپ سنائیں کہاں گم سُم رہتی ہیں آج کل؟”

“وہ بس کچھ مسئلے مسائل تھے۔”اس نے لب دانتوں تلے دبائی۔ “مجھے آپ سے ایک فیور چاہیئے۔”

“جی، جی کہیئے!”

“مجھے پانچ منٹ کے لیے آپ کا موبائل چاہیئے۔”اس نے فراز پر ایک نظر ڈال کر سر جھکا دیا تھا مبادا وہ اس کی چوری پکڑ نہ لیں۔

“شیور!”فراز نے جیب سے اپنا موبائل نکال کر  ان لاک کیا۔”آپ کا فون اب تک ریپئر نہیں ہوا؟”وہ اس کو موبائل دے کر سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا۔

“وہ میں نے ریپئرنگ کے لیے دیا ہی نہیں ہے۔”وہ مسکرا کر اس سے تھوڑا دور گئی تو اُس کے دل میں ایک نئی اُمید سی جاگی تھی۔

“شاید ٹھنڈیانی میں اس نے مہرین سے غلط بیانی کی ہو اور وہ مجھے ہی۔۔۔۔۔۔”وہ انہی سوچوں میں گم بنچ پر بیٹھ گیا تو میزاب نے جلدی سے سرچ بار میں دُراب کا نام  لکھا۔بہت سارے پروفائل میں سے سب سے اوپر دُراب کا ہی پروفائل تھا۔ اس نے اس پر کلک کیا تو دُراب کا مسکراتا ہوا چہرہ اس کے سامنے آیا تھا۔اس کے دل نے ایک بیٹ مس کی تھی۔

اس نے تصویر پر کلک کرکے پروفائل کھولا۔

کسی نے اس کی تصویر کے ساتھ دعا کے لیے پوسٹ لگائی تھی۔

اس نے کمنٹ سیکشن میں دیکھا تو سب لوگ اُس کی صحت یابی کی دعائیں کر رہے تھے۔وہ ہر کمنٹ کے ساتھ آمین کہتی رہی تھی۔

اس نے کمنٹ سیکشن میں دُراب کی خیریت معلوم کرنا چاہی تو اسی وقت کسی نے پوسٹ لگا دی تھی۔

“آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے دُراب احمد جدون اب خطرے سے باہر ہیں۔اس کی مکمّل صحت یابی کے لیے آپ سب سے دعاؤں کی التماس کی جاتی ہے۔”

اس نے پوسٹ پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کریا اور سُکھ کا سانس لے کر موبائل آف کر دیا تھا۔

“یااللہ اسے مکمّل صحّت عطا کرنا۔”دعا مانگتے ہوئے وہ  فراز کی طرف آئی اور اسے موبائل تھما دیا۔

“تھینک یو سو مچ! اپ کی وجہ سے میرا بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔”وہ مسکراتی ہوئی بولی تو اس کے چہرے پر قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے تھے۔

فراز کو اب اور کچھ دیر پہلی والی میزاب میں بہت فرق واضح فرق معلوم ہوا تھا۔

“موسٹ ویلکم!”اس نے موبائل کو ایسے چھوا جیسے کوئی مقدس شے ہو۔

میزاب اسے اللہ حافظ کہہ کر کلاس میں چلی گئی اور وہ لاشعوری طور پر بیک گراؤنڈ میں فیس بک دیکھ کر ٹھٹکا تھا۔

اس نے فیس بُک کھولا تو سامنے دُراب کا مسکراتا ہوا چہرہ نظر آ رہا تھا۔

“دُراب احمد جدون!”یہ نام دیکھ کر اسے بالکل بھی اچھا نہیں لگا تھا، کیونکہ وہ اس شخص کو ٹھنڈیانی میں میزاب کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھ چکا تھا۔

“یعنی وہ دُراب احمد جدون سے پیار کرتی ہے۔”

یہ کہتے ہوئے اس کے دل میں چھن سے کچھ ٹوٹ گیا تھا۔

“کاش وہ مر جاتا۔”اس کے دل سے بد دعا نکلی تھی مگر پھر خود کو سرزنش کرکے، مُردہ قدم اٹھاتے ہوئے، سٹاف روم کی طرف بڑھ گیا،  جہاں مس رقیہ اس کا انتظار کر رہی تھیں۔

_____

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,