Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 7 Online Reading

شام ہونے والی تھی مگر فیاض احمد اب تک نہیں آئیں تھے۔میزاب بے چینی سے برآمدے میں چکر کاٹ رہی تھی۔

شام کا اندھیر مزید گہرا ہونے لگا تو فیاض احمد نے دروازہ کھول کر گھر میں قدم رکھا۔

معمول کی طرح ان کے ہاتھ میں سبزی کے ساتھ خواتین اور شعاع ڈائجسٹ تھے، جو ہر پانچویں تاریخ کو وہ نیوز ایجنسی سے میزاب کے لیے لاتے تھے اور میزاب انہیں دیکھ کر دیوانوں کی طرح دوڑتی ہوئی ان کے ہاتھ سے ڈائجسٹ اُچک لیتی۔آج بھی وہ دوڑتی ہوئی ان کے پاس آئی تھی مگر وہ ڈائجسٹوں کو دیکھ کر پُرجوش نہیں ہوئی تھی بلکہ اس کی خوشی کی وجہ کچھ اور تھی۔

“ابّا لے آئیں موبائل؟”وہ اُن کے ہاتھوں کو دیکھنے لگی۔

“ہاں یہ لو!”انہوں نے اسے موبائل تھمایا تو وہ جھٹ سے واٹس ایپ کھول کر  مہرین کو میسج کرنے لگی تھی۔

“آپ پھر لے آئیں اس فساد کی جڑ کو۔”زرینہ باہر نکل آئی تھیں۔”یہ کم بخت ڈائجسٹ کم تھا، جو اسے بھی ٹھیک کرا  کر آگئے۔”

“کیا ہوا زرینہ  بچی ہے اور پھر کام بھی سارا اس کا موبائل پر ہے۔”

“بہانے ہیں سب۔”وہ نحوت سے کہتے ہوئے بیٹھ گئی تھیں۔”بتائے دے رہی ہوں فیاض صاحب! اگر اس نے میری کوئی بات نہ مانی تو پھر سے توڑ دوں گی یہ شیطان کا مسکن!”

“ارے امّاں پورے ہزار روپے پر ٹھیک کر دیا ہے ابّا نے۔اس کو توڑنے سے بہتر ہے آپ میرا سر توڑ دیں۔”وہ منہ بسور کر بولی۔

“وہ بھی توڑ دوں گی فکر نہ کر،  بس تُو ایک بار کسی بات سے انکار تو کر۔”زرینہ یہ کہہ کر سویئٹر بننے لگی تھیں۔

“زرینہ تم بھی نا۔”فیاض احمد مسکرانے لگے تھے۔

“ارے ابّا! میرا جاری ناول کلاسک اردو مٹیرئل کے سینئر رائیٹرز کو پسند آگیا ہے اور انہوں نے مجھے ڈیجیٹل لائبریری کے لیے ناول لکھنے کی آفر کی ہے۔”وہ خوشی خوشی ان کے پاس آ کر  بیٹھ گئی۔

“اچھا، یہ تو بہت اچھی بات ہے مگر بیٹا بھلا یہ ڈیجیٹل لائبریری کہاں پر ہے؟”وہ برآمدے میں رکھے سرخ پایوں والے پلنگ پر بیٹھے تھے۔

“ارے ابّا ڈیجیٹل لائبریری یہاں پر ہے۔”میزاب نے جھٹ سے اپنا موبائل کھولا تھا۔

“بیٹا تمہارے ابّا کو ابھی گوگل کی ضرورت نہیں۔تم بس اتنا بتاؤ کہ یہاں سے دور ہے یا نزدیک؟”وہ سمجھے تھے کہ میزاب انہیں گوگل پر نقشہ دکھا رہی ہے۔

“ابّا یہ دیکھیں۔”اس نے ڈیجیٹل لائبریری کھولی۔”اس کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔اس کے لیے بس تین، چار سو کی سبسکرپشن لینی پڑتی ہے اور پھر سارا مہینہ مزے مزے کے ناول پڑھنے ہوتے ہیں۔”

“یہ تو بہت کمال کی چیز ہے۔اس میں پانچ، چھ ناول تو ہوں گے ہی؟”وہ سکرین پر نظریں دوڑا کر دلچسپی سے بولے۔

“تین،چار نہیں ابّا!  پورے ایک سو بیس ناول ہیں۔جن میں سے صرف دس جاری ہیں باقی سب مکمل اور وہ بھی بہترین لکھاریوں کے۔”

“اچھا دکھاؤ مجھے۔”انہوں نے موبائل ہاتھ میں لے کر سیما شاہد کے ناول تصورِ جاناں پر کلک کیا تو پل میں ہی ان کا ناول کھُل گیا تھا۔”قسط نمبر ایک۔”انہوں نے قسط کھولی۔”ہمم! مزہ آئے گا پڑھتے ہوئے۔”وہ ایک پیرا گراف پڑھ کر بولے۔”اور کن کن رائیٹرز کے ناول ہیں۔”

“ابّا! حرا طاہر، افشاں کنول، شمائلہ حسن، رمشا مختار، انیقہ انا، سائرہ ناز، ثمرین شاہ، کرن مشتاق،فريال خان اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سے نام ہیں۔”وہ انگلیوں کے پوروں پر ایک ایک نام گنوانے لگی تو زرینہ سر اٹھا کر  اسے گھورنے لگی تھیں مگر وہ بھی سدا کی ڈھیٹ تھی انہیں نظر انداز کرکے فیاض احمد کی طرف متوجہ ہوئی۔

“یہ تو بہت کمال کی بات ہے۔یعنی مجھے ڈائجسٹ لانے سے چھٹّی مل گئی؟”

“ہاں ابّا کمال تو ہے جو پیسے ڈائجسٹ پر دیتے ہیں آپ وہ اب لائبریری پر خرچ کریں گے۔”

“بیٹا پیسوں کی بات نہیں ہے۔کتاب میں پڑھنا ویسے ہی اچھا لگتا ہے۔تم فکر نہ کرو ہم سبسکرپشن بھی لیں گے اور ڈائجسٹ بھی پڑھیں گے۔”

“ابّا ویسے جب تک میرا ناول ختم نہیں ہوتا سبسکرپشن بھی فری ہے۔”وہ پُرجوش لہجے میں بولی اور پھر ڈائجسٹ اٹھا کر اندر چلی گئی۔

فیاض احمد اس کی پاگل پن دیکھ کر مسکرانے لگے تھے۔

____

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,