Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 8 Online Reading

آج بہت دنوں بعد مس رقیہ میزاب کے ہاں آئی ہوئی تھیں۔ وہ فیاض احمد کے ساتھ باتوں میں مگن تھیں جب میزاب ہاتھ میں پلیٹ لیئے برآمدے میں چلی آئی۔
“آنٹی! یہ کباب ٹرائی کریں۔میں نے خود بنائے ہیں۔”اس نے پلیٹ سے ایک کباب اٹھا کر ان کے سامنے والے پلیٹ میں رکھا، جس میں برفی کے ساتھ ایک عدد سموسہ رکھا ہوا تھا۔ 
“تم نے بنائے ہیں تو یقیناً مزیدار ہوں گے۔”انہوں نے مسکرا کر کباب اٹھایا۔
“ہاں رقیہ بہن میزاب کباب بہت اچھا بناتی ہے۔”زرینہ نے چائے سے گھونٹ بھرا۔
“ویسے میزاب کے ہاتھ کے بنائے ہوئے پکوڑوں کی بھی فراز بہت تعریف کرتا ہے۔”انہوں نے کباب سے بائٹ لیا۔
“ماشاءاللہ بہت مزیدار! مجھ سے ریسپی شیئر کرو نا۔”وہ آدھا کباب کھا کر خوش گفتاری سے بولی تو میزاب نے انہیں درجہ بدرجہ سب بتا دیا اور پھر وہاں سے اٹھ کر چلی گئی۔ 
“رقیہ بہن! میزاب کا بہت خیال رکھیئے گا۔میں نہیں چاہتا اس پر کسی کی بُری نگاہ بھی پڑے۔”فیاض احمد چہرے پر شفیق مسکان سجائے چائے سے گھونٹ بھرنے لگے۔
“آپ بے فکر رہیں بھائی صاحب! میزاب تو مجھے بہت پیاری ہے، بلکہ آج تو میں آپ سے ایک بات کرنے آئی ہوں۔”وہ اپنے دل کی بات کہنے میں اور دیر نہیں کرنا چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے بات کرنے کے لیے تمہید باندھ لی تھی۔
“کیسی بات؟”فیاض احمد استعجابیہ نظروں سے ان کو تکنے لگے۔ 
“میں چاہتی ہوں میزاب ہمارے گھر میں آ کر اپنی روشنی سے سارے گھر کو منّور کر دیں۔”کچھ لمحے رک کر۔”دلی خواہش ہے وہ میرے فراز کی دلہن بنے۔”رقیہ ٹھہر ٹھہر کر بولی تھیں۔
“رقیہ بہن اس سے اچھی بات بھلا اور کیا ہو سکتی تھی مگر . . . . “اس سے پہلے کہ وہ بات پوری کرتے رقیہ نے پيالی میز پر رکھ کر انہیں استفہامیہ نظروں سے دیکھا تھا۔
“مگر کیا بھائی صاحب؟”ان کی آنکھوں کی چمک ماند پڑنے لگی تھی۔
“میزاب اپنی پھوپھو کی امانت ہے۔”وہ بڑے آرام سے بولے۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,