Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 8 Online Reading


“مہرین کی بچّی!”میزاب نے اس کا گلا دبایا۔
“نہیں جی! میں خود مہرین ہوں اور اپنی امّی، ابّو کی بچّی ہوں۔”وہ شریر لہجے میں بولی۔ 
“سنو تو!”میزاب روہانسی ہوئی۔
“سناؤ نا۔”اس نے ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھا۔
“بابا نے پھوپھو کو کال کرکے اس ماہ کے آخر میں بلایا ہے۔تاکہ تاریخ پکّی کر سکیں۔”اس کی آنکھوں میں نمی اتر آئی تھی۔
“اچھا تو تم دلہن بنوگی؟”مہرین اسے حسّرت سے دیکھنے لگی۔”کاش میری بھی کوئی پھوپھو ہوتی اور اس کا کوئی بیٹا ہوتا۔”وہ آنکھ کا کونہ دبا کر بولی۔”ویسے بڑا مزہ آئے گا تمہاری شادی میں۔”
“بکو مت!”میزاب کو غصّہ آگیا۔”مجھ پر کیا بیت رہی ہے اور تم خوشی منا رہی ہو۔”وہ رونے لگی۔
“اچھا سوری!”مہرین نے اپنے دونوں کان پکڑے۔”اچھا یہ تو بتاؤ مسٹر فراز کا منہ کیوں اُترا ہوا ہے؟اس کی اُداسی کی وجہ؟”
“اصل میں کل مس رقیہ گھر آئی تھیں۔”میزاب نے ایک گہرا سانس بھرا۔
“تو اس میں کیا خاص بات ہے؟وہ تو اکثر آتی ہیں تمہارے گھر۔”وہ لاپرواہی سے بولی۔
“خاص بات ہے نا۔”کچھ لمحے رک کر۔”فراز کا رشتہ لے کر آئی تھیں۔”
“اوو!”اس نے او کو کھینچا۔”تو پھر؟”
“بابا نے انکار کر دیا۔”وہ ناخن سے کتاب کی سطح پر چپکے گوند کو کھرچنے لگی۔
“ہمم! تو موصوف اس لیے اُداس تھے؟”
“مہرو! کیا وہ بہت اُداس تھا؟”میزاب کو اس پر ترس آیا تھا۔
“ہاں بہت زیادہ۔ایسے لگ رہا تھا اس کے کئی جہاز ڈوبے ہو۔”
“آئی فیل ویری بیڈ فار ہم!”میزاب نے متاسّفانہ انداز میں کہا۔ 
“تمہیں کیا؟ تم تو اُس سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔”مہرین نے کندھے اُچکائیں۔
“بات شادی کی نہیں، بس میری وجہ سے کوئی ہرٹ ہو یہ میں برداشت نہیں کر سکتی۔”میزاب کچھ سوچتے ہوئے نچلا لب کاٹتے ہوئے بولی۔
“اچھا ایک بات بتاؤ!”
“پوچھو!”
“کیا یہ راشد  بہت ہی بد صورت ہے؟”
“بد صورتی کی بات نہیں۔”وہ نحوت سے بولی۔
“تو پھر؟”مہرین حیران رہ گئی تھی۔
“گاؤں میں رہتا ہے۔کیا تمہیں نہیں پتا گاؤں کے لوگ کیسے ان پڑھ اور جاہل ہوتے ہیں؟”یہ کہہ کر وہ تیز تیز قدموں سے کینٹین کی طرف چلنے لگی تو مہرین بھی بیگ اُٹھا کر اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگی تھی۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,