“واقعی یہ ڈاکٹرز مسیحا کی جگہ قصائی بن چکے ہیں۔ انسانیت نام کی کوئی چیز ہی نہیں رہی۔” کمالہ نے افسوس سے کہا۔ بات کرتے کرتے وہ تینوں عمارت کے بیچ و بیچ صحن میں آکھڑے ہوۓ تھے۔ یہاں سے گردن گھما کر پوری بلڈنگ کو دیکھا جاسکتا تھا۔”اب تک سورج نے کتنے لوگوں پر حملہ کیا ہے؟ اور ان اٹیکس میں کتنے لوگ زخمی ہوۓ ہیں؟” وہ ایک جگہ کھڑی ہوگئی جہاں پر ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق ایک پودہ لگایا گیا تھا۔ صبح صبح سبھی ہندوں عورتیں آکر یہاں اپنی اپنی عبادت کرتی تھیں۔ اس کالونی میں زیادہ تر ہندوں ہی رہتے تھے۔”قریباً تیرہ افراد کو۔ یہ صرف میرا اندازہ ہے۔””واٹ۔۔۔!” کمالہ نے بے اختیار منہ پر ہاتھ رکھا۔ بختاور بھی سرہلا کر رہ گیا۔”اور تم لوگ مجھے یہ سب اب بتارہے ہو؟” اس کے حیرت و غصے سے پوچھنے پر دونوں نے سرجھکا لیا۔”میم مجھے ڈر تھا کہیں میری ماں کو کچھ ہو نہ جاۓ۔””کیا آنٹی نے کسی کو کاٹنے کی کوشش کی؟””نہیں! ابھی تک ان کی غنودگی ختم نہیں ہوئی۔” حمزہ کی بات پر کمالہ نے بے اختیار پیشانی پر ہاتھ پھیرا۔ اس وقت وہ صحیح طور پر پریشان ہوچکی تھی۔”ہمیں اس میں ڈی جی آئی سندھ کو ملوث کرنا پڑے گا۔””لیکن میم۔۔۔””شٹ اپ حمزہ! یہ ایک سوئیر ایشو بن سکتا ہے۔ یہ بات آج یا کل میڈیا میں ضرور جاۓ گی لیکن اس سے قبل کہ وہ لوگ خود اس تک رسائی حاصل کریں، ہمیں ہی انہیں بتادینا چاہیے تاکہ کل کو ہمارے لیے کسی قسم کا سکینڈل نہ بنے۔” اس نے کہتے ہی فون نکالا۔ لیکن پھر ایک دم رکی اور نظر گھما کر پوری بلڈنگ کو دیکھا۔”اگر تیرہ لوگ انفیکٹڈ ہیں تو اس کا مطلب انہوں نے مزید لوگوں کو نقصان پہنچایا ہوگا؟” وہ اچانک ان دونوں کی طرف بڑھی۔ دل نے کسی انہونی کا پتا دیا”نہیں میم ایسا نہیں ہوسکا۔” حمزہ بولا۔“ تم اتنے شیور کیسے ہو؟” اسنے الجھن سے کہا۔ حمزہ کچھ بول نہ سکا۔ جبکہ اس سے نظر ہٹا کر اسنے بلڈنگ کی طرف دیکھا۔” ہمیں جو لوگ ابھی تک محفوظ ہیں، انہیں کسی سیکیور جگہ پر شفٹ کرنا چاہیے۔ کیا تم لوگ یہ کرسکتے ہو؟”انکی طرف گردن موڑی۔”یس میم!”