Uncategorized

The Last Night By Zainab Nasar Khan Episode#8

ان کا تعلق پاکستان سے تھا، جہاں چیزوں کا ایکسٹینڈ ہونا ایک بڑی ہی عام بات تھی۔ پھر چاہے وہ غیر ملکی پروازیں ہو یا سرکاری و نجی اوقات کار۔ نو بجے کی میٹنگ کے اوقات کار بدل کر دو بجے تک پہنچ چکے تھے اور یقیناً یہ میٹنگ شام تک جانے والی تھی۔اس سے قبل بھی ہفتے سے سوموار تک تاخیر ہوئی تھی۔ اور اب سوموار کی صبح ہی صبح اسے دو بجے تک پہنچنے کا مسج آچکا تھا، وہ یہ بھی جانتی تھی کہ یہ تاخیر ادارے کی طرف سے نہیں بلکہ کسی اور کی طرف سے ہورہی تھی۔ اسی لیے بڑے آرام دہ طریقے سے صبح آٹھ بجے اٹھی، اپنا اور راحیلہ کا ناشتہ بناکر میز پر لائی۔ “ خیریت؟تم نے ناشتہ بنایا ۔۔۔۔۔۔۔اور یہ کیشور نہیں آئی ابھی تک؟” وہ کافی دیر سے اسے کچن میں خوار ہوتا دیکھ رہی تھیں۔ الجھن سے تسبیح کے دانے گراتے ہوۓ بولیں۔ کمالہ انکی بات پر تھم سی گئی۔ کل رات والا سارا واقعہ ذہن میں کسی فلم کی طرح چلنے لگا۔ ایک پل کو دل کپکپاساگیا۔“ وہ ٹھیک نہیں ہے، کہہ رہی تھی کچھ دن نہیں آسکوں گی۔” بمشکل بہانہ گھڑا۔ جبکہ نظروں کے سامنے کیشور کا لہو لہان وجود گھوم رہا تھا۔راحیلہ بیگم چپ سی کرگئیں۔ “ جھوٹ ہے یہ سب۔” انہوں نے کچھ ایسے کہا کہ کمالہ کے چلتے ہاتھ بے اختیار ڈگمگاۓ۔“ مطلب؟” بڑی مشکل سے کہا ۔ “ رغو کی کہیں لڑائی ہوگئی تھی، رات کو اسکی بھتیجی آئی تھی بڑی عجلت میں، اسی نے بتایا۔ پھر کیشور بھی اسکے ساتھ چلی گئی، اسی نے روکا ہوگا آنے سے! بڑا کمینہ ہے وہ۔” تسبیح سے ہاتھ روکے وہ بول رہی تھیں۔ جبکہ کمالہ انکی بات پر ٹھٹھک گئی۔ ” تو کیا وہ سب کچھ کل رات اسکے وہاں جانے تک ہوچکا تھا؟ سورج نے ہی سکینہ اقبال کو زخمی کیا تھا؟ اور کیشور کو بھی اسی نے؟۔۔۔” گہری سوچ میں ڈوبی ، کھانے سے ہاتھ روکے وہ کئی ثانیے غیر مرئی طریقے سے پلیٹ کو دیکھتی رہی۔ “ کمالہ!” راحیلہ بیگم نے اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھا تو وہ چونک سی گئی۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,