Uncategorized

The Last Night By Zainab Nasar Khan Episode#8

شروع میں کلب کی آمدنی بہت کم تھی مگر جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیں، دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کا امیر ترین طبقہ بھی وہاں آچکا ہے۔ اور سب سے اہم بات جو ڈرگ میری ملازمہ کے بیٹے کو دیا گیا تھا وہ بھی اسی دی ڈانسرز نائٹ کلب سے خریدا گیا تھا۔” اس نے سب کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا۔ روحان چند ثانیے خاموش رہا۔ جبکہ اصوب ابراہیم بولے۔”اس کا مطلب۔۔۔ آمدن نہ ہونے کی وجہ سے اس شخص نے اپنے کلب میں ڈرگز لانا شروع کردئیے؟””سر یہ نارمل بات ہے۔ ڈرگز ہر کلب میں موجود ہوتے ہیں۔ ہاں یہ کہا جاسکتا ہے اس نے اپنے کاروبار کو بڑھانے کی ٹرک بدل لی۔” کمالہ نے کندھے اچکاۓ۔”مس ہاشم مجھے چند سوالات کرنے ہیں آپ سے۔” اب کے اصوب اپنے ساتھ لائی فائل کو اٹھا کر بولے۔ آغا بخش اور ظہیر احمد بلکل خاموش، دم سادھے ان سب کی باتیں سن رہے تھے۔ یہی حال بختاور، حمزہ اور یعقوب جیلانی کا تھا۔ عِزہ کبھی کبھی بات میں حصہ ڈال دیتی۔ اصوب ابراہیم کی بات پر اس نے اور کمالہ نے نظروں کا تبادلہ کیا ۔”جی ضرور سر!” اس کے کہنے پر اصوب نے فائل کو پڑھتے ہوۓ سرہلایا اور پھر اس کی طرف متوجہ ہوا۔”آپ اس سے پہلے دو سے تین کیسز دیکھ چکی ہیں۔” یہ سوال تیسری دفعہ پوچھا گیا تھا۔ اس نے اپنے ذہن میں دہرانے کی کوشش کی کہ آیا کہیں تین کیسز سے زیادہ تو نہ دیکھ چکی تھی۔”جی سر!””کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ ان کیسز کی فرانزک رپورٹ کیسی آئی تھی؟ مطلب ان کی رپورٹ میں کچھ ایسا آیا جو شاید ہماری نظر میں نہ آیا ہو؟” وہ پوری سنجیدگی کے ساتھ سوال کررہے تھے۔”سر ہمارا ڈیپارٹمنٹ تھوڑا الگ ہے۔ ہمیں ان کی رپورٹ تک رسائی تو نہیں مل سکی مگر۔۔۔” کمالہ نے اپنے بیگ سے ایک فائل نکالی۔ “شاید تھوڑا الیگل ہوگا مگر میرے دوست نے مجھے یہ رپورٹ بھیجی تھی۔ یہ ایک ڈرگ کیس تھا، اس وجہ سے اس نے مجھے یہ رپورٹ بھیجی تاکہ رپورٹ کے حوالے سے میں اسے بریف کر سکوں۔” کہتے ہوۓ اس نے فائل اصوب کی طرف بڑھادی۔ انہوں نے فائل کھول کر دیکھی تو حیرانگی کے تاثرات انکے چہرے پر پھیلنے لگے۔ روحان کرسی سے ٹیک لگاۓ بس خاموش سا انہیں دیکھ رہا تھا۔ گہرا سانس لے کر وہ میز پر انگلی سے ٹک ٹک کرنے لگا۔ اصوب ابراہیم نے ایک پل کو اسے دیکھا پھر کمالہ کی طرف متوجہ ہوۓ۔”اس میں کسی نئے ڈرگ کو نوٹ آوٹ نہیں کیا گیا۔””جی سر! سال ۲۰۱۸ء میں بھی چار ایسے کیسز فائل ہوۓ تھے۔ دو ڈرگز کو ملا کر انجیکشن بنایا گیا تھا۔ مگر خون کی الٹی کرنے کے بعد وکٹمز کی حالت بہتری کی طرف آنا شروع ہوگئی تھی۔ جبکہ اس دفعہ چار ڈرگز کو ملا کر انجیکشن بنایا گیا تھا۔ جن میں سے دو کی ڈوز ہلکی دی گئی تھیں ، باقی دو بڑے ڈرگز تھے جنہیں ملایا گیا اور اس کا اثر صرف آدھے گھنٹے میں ہونا شروع ہوگیا تھا۔” کمالہ کی بات پر وہاں بیٹھے سبھی ششدر رہ گئے۔ “ایسے لگ رہا ہے کہ یہ کسی کلب اونر کا کام نہیں۔ اس کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور ہے۔” انہوں نے پیشانی مسلتے ہوئے تشویش ظاہر کی۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,