Uncategorized

The Last Night By Zainab Nasar Khan Episode#8

“ جی اماں۔” اسکی آنکھوں میں ہلکی سی سرخی تھی۔ ” میں تم سے پوچھ رہی ہوں کہ کل رات کو اتنا لیٹ کیوں آئی تھی؟ ” اسکا غائبانہ رویہ انہیں الجھن میں ڈال رہا تھا۔ “ وہ وائرل انفیکشن پر ایک میٹنگ تھی۔۔۔۔۔اسے ہی اٹینڈ کرنے گئی تھی۔”اسنے بہانہ سا گھڑا۔ جبکہ راحیلہ بیگم کھوجتی نظروں سے اسے دیکھنے لگیں۔“ وہ تو آج ہے۔” انہوں نے جیسے اسے یاددہانی کروائی۔ “ اوہ ہاں!۔۔۔۔وہ میں بس۔” “کمالہ!۔” اب کہ انہوں نے زرا سختی سے اسکی بات کاٹ دی۔ کمالہ کچھ بول نہ پائی۔ چند ثانیے انہیں دیکھتی رہی پھر ایک دم اٹھی، اور ان سے لپٹ گئی۔ “ اماں! ایک وائرل انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آپ دعا کریں سب خیر رہے ۔” اسنے قصداً کیشور کی کہانی کو چھپایا۔ ” پریشان نہیں ہو! ایسی آزمائشیں تو آتی رہتی ہیں، اور پاگل لڑکی تم میرا بیٹا ہو۔۔۔۔ بیٹے ڈرتے نہیں ہیں۔” ” کافی ڈراؤنا ہے اماں!” انکے گلے سے لگے ہوۓ ہی اسنے جھرجھری سی لی۔ “ یقیناً ! کافی خطرناک ہے۔ یونہی تو نہیں میری اتنی بہادر بیٹی بھی ڈر گئی ہے۔” شفقت سے اسکی پیٹھ پر ہاتھ پھیرتے ہوے انہوں نے کہا۔۔ وہ آہستگی سے پیچھے ہوئی اور اپنی کرسی پر بیٹھی۔ پھر دونوں ماں بیٹی نے ناشتہ کیا۔ کمالہ برتن سمیٹ کر چھت پر چلی گئی اور قریباً آدھے گھنٹے بعد ٹریک سوٹ پہنے نیچے آئی۔” آپ نے بغیر پوچھے دروازہ نہیں کھولنا، اور گھر کے سارے دروازے، کھڑکیاں لاک رکھنے ہیں۔”بلکل تیار وہ انکے سامنے بیٹھی تاکید کررہی تھی۔ انہوں نے محبت سے سرہلایا اور اسکے آگے بڑھے سر پر ہاتھ رکھ کے پیشانی پر بوسہ دیا۔” اپنا خیال رکھنا میرا بچہ! میرا تمہارے علاوہ اس دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے۔تم بحفاظت رہو گی تو مجھے سکون رہے گا۔ “انکی آنکھوں میں نمی دیکھ کر وہ نرمی سے مسکرائی اور پھر خداحافظ کہتی ہوئی باہر نکل آئی۔

_____________

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,