Uncategorized

The Last Night By Zainab Nasar Khan Episode#8

“سلامتی ہو بھئی! بڑی معذرت چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے آپ سب کو بلانا پڑا۔ بیٹھیں پلیز!” ریٹائرڈ کرنل ظہیر احمد ان سب کی اتری ہوئی شکلوں کو دیکھ کر پرمزاح انداز میں بولے۔ کسی بڑے افسر یا کسی دوسرے ادارے کے ساتھ میٹنگ نہ تھی۔ اس وجہ سے سبھی پرسکون تھے۔”آپ سبھی لوگ یقیناً روحان حیدر سے آگاہ ہیں۔ وہ آرمی میں بطور ایک لیفٹیننٹ بھی رہ چکے ہیں، اور فی الوقت پاکستان کے ایک بہترین انڈسٹریلسٹ ہیں۔” قدرے سنجیدہ ہوکر انہوں نے اصل بات کا آغاز کیا۔ سبھی توجہ سے سننے لگے۔ جبکہ روحان حیدر کے نام پر وہ بے اختیار چونکی۔ اس دن والا تھپڑ اور پھر مال میں اسکی جان بچانا یاد آیا ، کڑی سے کڑی ملی تو وہ حیران ہوۓ بغیر نہ رہ سکی۔ (تو وہ شخص ریٹائرڈ افسر ہے! جبھی ایسے حالات کو اتنی چابکدستی سے ہینڈل کیا) اسنے ذہن میں تانے بانےبنتے ہوۓ ستائشی ابرو اٹھاۓ۔ ” امپریسو!” “آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان کو بزنس کی دنیا میں فرنٹ پیج پر لاکر کھڑا کیا ہے۔ لیدر کی سب سے بہترین کوالٹی کو انٹروڈیوس کروایا ہے۔”ظہیر احمد اسکے نام کے قلابے پڑھنے لگے تو کمالہ زچ سی ہوگئی۔ ( ارے بھئی! سیدھی طرح کہو سکیورٹی چاہیے، یہ تعریفیں کرنے کی کیا تک بنتی ہے)۔”بس شروع ہوگئے سیاستدانوں کے چونچلے!” ہلکہ سا بڑبڑا کے ادھر ادھر دیکھا۔ “کل شام ساڑھے چھ بجے تک ان کی ایک فارین ڈیلیگیشن کے ساتھ میٹنگ ہے دبئی میں۔ آپ کی ٹیم ان کے ساتھ جائے گی ان کی سیکیورٹی کیلیے۔” ظہیر احمد ایک اچھے افسر تھے۔ مگر کہتے ہیں نا اپنے سواد تک اچھائی رہتی ہے۔ جب پیٹ بھر لو تو لوگوں کی خدمت کیلیے تقریریں دے دو۔ جب خالی پیٹ ہو تو خود کو مظلوم اور خالی ہاتھ دکھادو تاکہ لوگ سمجھیں اس افسر پر بھی اوپر سے پریشر ہے۔ بیچارہ کیا ہی مدد کرے گا کسی کی۔ ظہیر احمد بھی سوچ سمجھ کر پاؤں رکھنے والے انسان تھے، دوسروں کی مدد کیلیے جتنی گنجائش ہوسکتی تھی تیار رہتے، مگر جہاں کہیں بات انکی نوکری پر آتی وہ قدم پیچھے ہٹانے میں دیر نہ کرتے۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,