Uncategorized

The Last Night By Zainab Nasar Khan Episode#8

“آپ کی ٹیم کی سلیکشن ہوگئی ہے۔” ایک فائل نکال کر انہوں نے اپنے سامنے رکھی۔”مبارک ہو! پانچ افسران کے علاوہ باقی تمام اپنی لیو کنٹینیو کریں گے۔” ظہیر احمد صفحے الٹ پلٹ کررہے تھے، ان کے ساکت پڑے تاثرات دیکھ کر مسکرادئیے۔”مس کمالہ ہاشم، عِزہ رئیس، بختاور حسین، حمزہ اقبال اور یعقوب جیلانی دی اولڈ مین!” آخری نام لیتے ہوۓ وہ ہنس دئیے۔ یعقوب ایک سینئیر آفیسر تھے اور اکثر اوقات اس طرح کے آپریشن یا کسی مشن میں ضرور ہوتے تھے۔ اسی لیے اس دفعہ بطور سینئیر اور تجربہ کار افسر کے طور پر انہیں ساتھ بھیجا جارہا تھا ۔”باقی تمام افسران۔۔۔ آپ لوگ جاسکتے ہیں۔ ہوپ یو انجواۓ یور ویکیشنز!” ہاتھوں کو باہم ملاۓ انہوں نے سبھی کو جانے کا کہہ دیا۔ کمالہ اور عِزہ خاموش رہیں جبکہ درِفشاں مایوس سی اٹھ گئی۔ نہ گھر والوں کو وقت دیا گیا نہ ہی یہاں بلانے کا کوئی فائدہ ہوا۔ کمالہ اور عِزہ نے اسے آنکھوں ہی آنکھوں میں تسلی دی۔ اب میٹنگ ہال میں ان چھ کے علاوہ کوئی اور نہ تھا۔”مسٹر یعقوب جیلانی اور مس ہاشم! آپ لوگ ہمارے سینئیر افسران ہیں۔ اسی لیے مس کمالہ ہاشم کو سیکیورٹی انچارج کے طور پر بھیجا جارہا ہے۔ مسٹر یعقوب جیلانی آپ ان سب کی سپروائزنگ کریں گے۔ کچھ بھی مشکوک لگے، آپ فوری ایکشن لیں گے اور اس سے بھی قبل ہمیں انفارم کریں گے۔” ظہیر احمد عِزہ کی طرف متوجہ ہوۓ۔”مس عِزہ، حمزہ اقبال اور بختاور صاحب! آپ تینوں مس کمالہ کے انڈر رہیں گے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بھی مشکل پیش آئی، مس کمالہ آپ لوگوں سے حل کروائیں گی۔ تو خود کو اتنا تیار رکھیے گا کہ ان کا پریشر سہہ سکیں۔” آخری بات انہوں نے کمالہ کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہی تھی۔ وہ ناچاہتے ہوۓ بھی مسکرادی۔ عِزہ اور بختاور نے ” یس سر” کہا۔ کمالہ کے مسکراتے لب اور آنکھیں ایک دم پرسوچ ہوئیں۔”سر اِف یو ڈونٹ مائنڈ کین آئی آسک یو سمتھنگ؟ (سر اگر آپ برا نہ منائیں تو کیا میں آپ سے کچھ پوچھ سکتی ہوں؟)””شیور! یو آر دی سیکیورٹی انچارج مس کمالہ! یو ہیو دی پاور ٹو آسک اینی تھنگ (ضرور! آپ سیکیورٹی انچارج ہیں اور آپ کے پاس اختیار ہے کہ کچھ بھی پوچھ لیں۔) ان کی بات پر کمالہ دل ہی دل میں مسرور سی ہوئی۔ سروسز میں بہت کم ہی ایسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,