Uncategorized

The Last Night By Zainab Nasar Khan Episode#8

بڑے افسران کے منہ سے اپنے لیے تعریفی الفاظ سننا کسی نشے سے کم نہیں تھا۔ وہ کئی سالوں سے سنتی آرہی تھی مگر جب بھی سنتی ایک الگ ہی سرور ملتا۔”سر ایک ریٹائرڈ افسر کیلیے اتنی محنت؟ آئی مین جو خود ریٹائرمنٹ لے چکا ہو، اس کے لیے اتنی جہد کیوں؟” اس نے ناخن سے فائل کو ہلکہ سا کھرچا۔ ظہیر احمد مسکرادئیے ۔”مجھے اسی سوال کی توقع تھی۔ اینڈ گیس واٹ! یہ سوال تمہاری طرف سے آۓ گا، یہ بھی مجھے علم تھا۔” ان کی بات پر کمالہ نے مسکرانے پر ہی اکتفا کیا۔ عزت تھی یا بے عزتی ! دونوں کا حل ایک جاندار مسکراہٹ تھا۔ ایک مطمئن سی یا پھر ڈھیٹ سی مسکراہٹ!”کیونکہ وہ آغا حیدر کا پوتا ہے۔” جواب ظہیر احمد کے بجاۓ دروازے کی طرف سے آیا۔ سبھی نے گردن موڑ کر دیکھا۔ دروازے کے بیچ و بیچ آغا حیدر بخش پورے رعب سے کھڑے تھے۔ سلیٹی رنگ کا پینٹ کوٹ، مہنگے جوتے، گلے میں مہنگا مفلر اور ہاتھ پر پرکشش گھڑی پہنے سفید اور سرمئی بالوں والے بارعب سے آغا حیدر بخش قدم قدم چل کر ان تک آئے۔ ان کی شخصیت ایسی تھی کہ چند ثانیے کمالہ جیسی پراعتماد لڑکی بھی دنگ رہ گئی۔ ان کے پیچھے ایک اور شخص بھی تھا اور شاید وجاہت میں وہ ان سے بھی چار قدم آگے تھا۔ آرام دہ ٹریک سوٹ، نیچے مہنگے سفید سیکچرز، ایک ہاتھ پر مہنگی گھڑی پہنے وہ شخص چند ثانیے ان سبھی کو گنگ کرگیا۔ جبکہ سبھی کے چہرے دیکھنے کے بعد جب اس شخص کی نظر گرے ٹریک سوٹ میں ملبوس لڑکی پر گئی تو بے اختیار اس کے چہرے پر ایک تبسم سا بکھر گیا۔”ارے سر۔۔۔” ظہیر احمد فوراً کھڑے ہوۓ۔ باقی سب کو بھی اٹھنے کا اشارہ کیا۔ جس سسٹم کی وجہ سے روحان حیدر نے آرمی چھوڑی تھی، وہ سسٹم آج بھی ویسا ہی تھا۔ وہ سنجیدگی سے آغا حیدر کے پیچھے کھڑا رہا جو مسکراتی نظروں سے سب کو دیکھتے ہوۓ ظہیر احمد کے پاس آکھڑے ہوۓ۔ “ظہیر صاحب ! ہم لیٹ تو نہیں ہوگئے؟ ” انکا انداز کچھ ایسا تھا کہ ظہیر احمد کھل کر مسکراۓ۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,