Uncategorized

The Last Night By Zainab Nasar Khan Episode#8

“ ویل!۔۔۔۔تین چار منٹس کی چھوٹ مل سکتی ہے۔ میرے افسران کافی صابر ہیں اس معاملے میں۔” وہی مسکراتا انداز تھا۔” مہربانی جناب!۔” سر کو ہلکہ سا خم دے کر وہ بولے۔ وہ لوگ اس طرح مسکراتے ہوۓ بات کررہے تھے جیسے بڑی گہری اور پرانی دوستی ہو۔ سبھی نے بےاختیار ایک دوسرے کو دیکھا۔ کمالہ نے عِزہ کے دیکھنے پر لاعلمی سے شانے اچکادیے۔ اکثر اوقات ظہیر احمد کی خفیہ باتوں کا اسے علم ہوتا تھا۔ اب سب کی نظروں کا مرکز حیدر بخش کے بعد ظہیر احمد بن چکے تھے۔”روحان صاحب کی سیکیورٹی کیلئے میں نے اپنے ادارے کے بہترین افسران کا انتخاب کیا ہے۔ سر پلیز ہیو آ سیٹ اور یہ لسٹ دیکھیں۔” فائل آغا بخش کے سامنے کرکے انہوں نے باقی سب کو دیکھا۔ پھر بے اختیار چہرے پر ہاتھ پھیرا۔ دوسری طرف آغا بخش نے آگے بڑھ کر فائل لی اور ایک ایک کرکے سارے نام باآواز بلند پڑھے۔ پھر رسان سے سربراہی کرسی پر بیٹھ گئے جبکہ روحان خاموشی سے ایک طرف رکھی کرسی پر بیٹھا جو حمزہ اور کمالہ کے بالکل عین سامنے تھی۔”مجھے امید ہے میرا بیٹا آپ کے ساتھ مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔ کل اب سے قریباً دو گھنٹے بعد اسے ائیرپورٹ کیلیے نکلنا ہے۔ میک شیور کریں کہ کچھ بھی ہوجاۓ، کتنا ہی خطرہ کیوں نہ ہو، کتنا بھی زہریلا وائرس کیوں نہ آجاۓ، آپ لوگ میرے پوتے کو واپس لائیں گے پوری حفاظت کے ساتھ۔” وہ شخص بار بار حکم دئیے جارہا تھا۔ کمالہ کا دل بہت برا ہوا۔ مگر طوحاً کرہاً پورے جذبے کے ساتھ ہاتھ باہم ملاۓ سر ہلایا۔”جی بالکل سر! آپ بے فکر رہیں۔ آپ کے پوتے مسٹر روحان حیدر جیسے جائیں گے، اس سے بہتر حالت میں واپس آئیں گے۔” اس کا دل تو کررہا تھا کہ کوئی کرارا سا جواب دیتی مگر یہ سسٹم۔۔۔ وہ ایک بڑی افسر تھی جب ہی ایک کٹھ پتلی تھی اور اس کی ڈوریں ظہیر احمد جیسے بڑے عہدیدار کے پاس تھیں ۔۔۔ اس نے بے اختیار گہرا سانس بھرا۔ روحان کی نظریں بار بار اس کی طرف اٹھ رہی تھیں۔ عِزہ کئی دفعہ اس کی نظروں کا فوکس دیکھ چکی تھی۔ “مجھے لسٹ دکھاؤ اور اپنے افسران کا تعارف کرواؤ۔” اس دفعہ بولنے والا آغا بخش نہیں بلکہ روحان حیدر تھا۔ سنجیدگی سے ظہیر احمد کو دیکھتے ہوۓ حکم جاری کیا۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,