Uncategorized

Tum Mujhe Qabool Ho by Asia Barkat Ali-complete.pdf

بلڈنگ کے پاس رکشہ رکوا کے میں رکشہ سے اتر گئی جیسے ہی چلنے لگی تو میری چپل ٹوٹ گئی۔اب تو کوئی آپشن ہی نہیں تھا میں نے اپنے چپل ہاتھ میں اٹھا لیے اور لفٹ کی جانب چلی گئیمیں لفٹ أنے کا انتظار کرنے لگی اتنے میں ایک لڑکا میرے پیچھے آکر کھڑا ہوگیا۔وہ مجھے ہی گھور رہا تھا آپ چپل سینے والی ہیں ؟اس کا انداز مراحیہ تھا میں نے غصے سے اسے دیکھا لفٹ آچکی تھی میں بنا کچھ کہے لفٹ میں چلی گئی۔کونسے فلور پر جائیں گی آپ ؟ میں تو ففتھ فلور پر جاؤں گا اگر میرا پیچھا کر رہی ہیں تو آپ بھی ففتھ فلور پر ہی جائیں گی۔ وہ بھی لفٹ میں آگیا اس نے لفٹ کا بٹن دباتے ہوئے کہا۔جانا تو مجھے ففتھ فلور پہ تھا پر اس کی بات سن کر مجھے غصہ آرہا تھا۔میں کیوں کرنے لگی آپ کا پیچھا آپ میں کوئی سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیںمجھے ایسا لگا جیسے وہ مسکرایا ہو مجھے اور زیادہ تپ چڑھ گئی۔ پہلے اپنا منہ دیکھیں چبے منہ والا ہونہہ۔ اور ہاں مجھے تھرڈ فلور پر جانا ہے۔ اس بار وہ کھل کر مسکرایا تھا اور تھرڈ فلور کا بٹن دبا دیا۔لفٹ تھرڈ فلور پہ رک چکی تھیاب آگے مجھے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے جانا تھا۔ میں لفٹ سے نکل کر سیڑھیوں کی طرف چلی گئیپر مجھے کیا پتہ تھا کہ یہ کب میرے پیچھے آگیا اور سیڑھیوں پر پہلے سے موجود تھا میں نے اللہ سے پناہ مانگی اس شیطان مردود سےاور بے نیاز ہوکر آگے چل پڑی۔ مجھے دیکھ کر وہ مسکرا رہا تھا آپ میرا ہی پیچھا کر رہی ہیں نہ؟میں بنا جواب دئیے آگے چلتی رہیاور وہ میرے پیچھے چلا آرہا تھا دل تو کیا اس ٹوٹے ہوئے چپل سے اس کو خوب ماروں پر میں نے آگے چلنے میں بھلائی جانی وہ برائی میرے پیچھے چلی آرہی تھیدانین نام ہے نہ تمہارا؟وہ آپ سے تم پر آگیا تھا میرے تو ہوش اڑ گئےمیں ایک دم سے رک گئیاسے میرا نام کیسے پتہ ہے ؟اول درجے کا لفنگا ہوگا ویسے بھی گھر دور نہیں ہے میں نے گہری سانس لیتے ہوئے خود کو تسلی دی اور تیز تیز چلنے لگی اس کی بھی رفتار بڑھ گئیاس بدمعاش کو اپنے پیچھے آتا دیکھ میں نے بھاگ کر گھر جانے کا ارادہ کرلیا میں نے بھاگتے ہوئے پیچھے مڑ کر دیکھا میرا تو دماغ ہی گھوم گیا یہ تو حد ہی ہوگئی یہ تو میرے پیچھے بھاگ رہا ہے میں دروازے پر پہنچے کر زور زور سے بیل بجانے لگی میری خوف سے حالت خراب ہورہی تھی وہ بھی دروازے تک آچکا تھا میں نے اسے دیکھتے ہوئے زور زور سے دروزہ پیٹنا شروع کردیااوہو کیا ہوگیا ہے آخر کار امی نے دروازہ کھولا بھاگنے کی وجہ سے میرا سانس چڑھ گیا تھاکیا ہوا ہے دانین ؟امی مجھے بغور دیکھنے لگیں وہ لفنگا میرا پیچھا کر رہا کون ؟امی نے دروازے سے منہ باہر نکال دیکھا سامنے خوبرو نوجوان سینے پر ہاتھ بندھے مسکرا رہا تھاباصمامی بے تحاشہ خوش ہوئی اور میں نے حیرت سے اس لفنگے کو دیکھا

مکمل پڑھنے کیلئے نیچے نیکسٹ پیج پر کلک کریں ۔

Horain Hoor

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,